• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

صرف ایک سال زندہ رہنے والی پاکستانی شیف کو 50 ہزار ڈالر کا تحفہ

شائع November 3, 2018
فاطمہ علی ٹاپ شیف نامی امریکی شو کے سیزن 15 کا حصہ بنیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فاطمہ علی ٹاپ شیف نامی امریکی شو کے سیزن 15 کا حصہ بنیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی کی نامور شیف (باورچی) فاطمہ علی کو گزشتہ سال امریکی ٹیلی ویژن سیریز ’ٹاپ شیف‘ میں جلوہ گر ہونے کے بعد شہرت ملی۔

جس کے بعد اب وہ نامور امریکی کامیڈین اور میزبان ایلن ڈی جینرس کے شو دی ایلن شو پر جلوہ گر ہوئیں.

فاطمہ علی میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی اور اس شو پر انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح اس مرض سے نمٹ رہی ہیں۔

29 سالہ فاطمہ نے حال ہی میں بون ایپی ٹائٹ میں ایک مضمون تحریر کیا، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اس مرض کے باعث ان کے پاس زندگی کا صرف ایک سال باقی ہے۔

اس ایک سال میں وہ دنیا بھر میں ہر جگہ کے کھانے کا ذائقہ چکھنا چاہتی ہیں۔

فاطمہ کے اس جوش نے ایلن کو مجبور کیا کہ وہ انہیں اپنے شو پر مدعو کریں۔

شو کے دوران فاطمہ نے ایلن کو بتایا کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ دنیا بھر کا دورہ کریں، بہترین ریسٹورنٹ میں کھانا کھائیں۔

فاطمہ علی کے دوست ان کے لیے ’گو فنڈ می‘ نامی پیج بھی بنا چکے ہیں، جہاں لوگ ان کے لیے فنڈز جمع کررہے ہیں۔

تاہم ایلن نے انہیں ایک ایسا سرپرائز دیا جس سے فاطمہ کو انہیں اس فنڈز کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ایلن نے اس شو کے دوران فاطمہ کو 50 ہزار ڈالر کا چیک دے کر حیران کردیا جو کہ 67 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

یاد رہے کہ فاطمہ علی ٹاپ شیف شو کے سیزن 15 کا حصہ بنیں۔

اس شو کے فوری بعد ان میں ہڈی کے ایک غیر معمولی کینسر کی تشخیص ہوئی۔

بعدازاں کیمیائی علاج سے ان کی صحت میں بہتری آئی تاہم رواں سال ستمبر میں یہ مرض مزید بڑھ گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024