• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لگاتار 11ویں سیریز جیتنے کا عالمی ریکارڈ

شائع November 3, 2018

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی20 میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے کر لگاتار 11 ٹی20 سیریز جیتنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے ایک مرتبہ پھر نیوزی لینڈ کو 50رنز کا آغاز فراہم کیا۔

کولن منرو اور کوری اینڈرسن کی 44، 44 رنز کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے۔

پاکستان نے محمد حفیظ سمیت بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دو گیندوں قبل ہی ہدف حاصل کر کے سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی، حفیظ نے 21 گیندوں پر 40، آصف نے 38 اور بابر اعظم نے 40رنز کی اننگز کھیلیں۔

شاہین شاہ آفریدی کو 20رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کولن منرو نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کی اور 28گیندوں پر 4 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

شاہین شاہ آفریدی نے گلین فلپس کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شاٹ کھیلتے ہوئے، انہوں نے 37رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرینڈ ہوم آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے بلے باز روس ٹیلر کو رن آؤٹ کرنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 20رنز کجے عوض 3وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

کوری اینڈرسن نے 25گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 44رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم اور آصف علی نے دوسری وکٹ کے لیے 56رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی

بابراعظم نے 41 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر گلین فلپس پاکستانی بلے باز آصف علی کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی کامیاب اپیل کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اور محمد حفیظ میچ میں فتح کے بعد جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد سیریز جیتنے کے محمد حفیظ کے بغلگیر ہیں— فوٹو: اے ایف پی