• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

شعیب ملک کے بیٹے کو بھارتی پاسپورٹ ملے گا؟

شائع November 2, 2018
— فوٹو بشکریہ شعیب ملک انسٹاگرام اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ شعیب ملک انسٹاگرام اکاؤنٹ

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان اپنی ماں کی طرح بھارتی شہری ہوگا۔

یہ دعویٰ بھارتی ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر سبود کمار نے کیا ہے۔

دونوں ممالک میں اذہان کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا گیا مگر بھارت میں اس کی شہرت کی رسمی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں : شعیب ملک کا بیٹا بھارتی شہری بن گیا؟

دکن کرانیکل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نومولود کے والدین کو اپنے بیٹے کا نام وزارت داخلہ میں رجسٹر کرانا ہوگا تاکہ وہ بھارتی حکومت سے پاسپورٹ کے لیے اہل ہوسکے۔

ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر کا کہنا تھا 'ماضی میں ایسا بچہ جس کے والدین 2 مختلف قومیتوں کے حامل ہو، خودکار طور پر اس وقت بھارتی پاسپورٹ کے لیے اہل ہوتا تھ، جب اس کی پیدائش بھارت میں ہو، تاہم اس حوالے سے قوانین میں تبدیلی آئی ہے اور اب بچے کا نام وزارت داخلہ میں رجسٹر کرانا ہوتا ہے تاکہ وہ بھارتی پاسپورٹ حاصل کرسکے'۔

اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ اذہان اپنے والد شعیب ملک کے ملک کی شہریت یا دوہری شہریت شیئر نہیں کرسکے گا، سبود کمار نے بتایا 'کوئی بھی بھارتی شہری کسی دوسرے ملک کے پاسپورٹ کو حاصل کرسکتا ہے'۔

اگرچہ پاکستان نے کچھ ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے کررکھے ہیں مگر بھارت اس فہرست میں شامل نہیں۔

بھارتی روزنامے سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک کی والدہ سلطانہ ملک نے پوتے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ' میں نے ثانیہ سے بات کی اور پوتے کی پیدائش پر اپنے جذبات کا اظہار کیا، ہم بیٹے کے خواہشمند تھے اور ہم بہت خوش ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں : شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اگرچہ انہیں اندازہ نہیں کہ وہ اپنے پوتے سے کب تک مل سکے گی تاہم ابھی وہ اس کی تصاویر دیکھ کر خوش ہیں۔

خیال رہے کہ شعیب ملک نے 30 اکتوبر 2018 کو ٹوئٹر پر اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کیا، ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کہ ان کی اہلیہ اس وقت بالکل ٹھیک ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024