• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

’سیکس کے لیے 100 کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی‘

شائع November 2, 2018 اپ ڈیٹ November 12, 2018
اہانا نے 2009 میں کیریئر کی شروعات کی—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
اہانا نے 2009 میں کیریئر کی شروعات کی—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

بولی وڈ میں ان دنوں اداکارائیں اور ماڈلز ’می ٹو‘ مہم کے تحت اپنے ساتھ ہونے والے نازیبا واقعات پر بات کرتی نظر آتی ہیں۔

اسی مہم کے تحت اب تک جہاں کنگنا رناوٹ، تنوشری دتہ اور دیگر کئی اداکارائیں اپنی کہانیاں بیان کر چکی ہیں۔

وہیں اب تک نانا پاٹیکر، آلوک ناتھ، ہدایت کار ساجد خان، وکاس بہل اور گلوکار انو ملک جیسی شخصیات پر بھی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور انہیں ریپ کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات لگ چکے ہیں۔

جہاں ہدایت کار ساجد خان پر پہلے ہی تین اداکاراؤں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگا رکھے ہیں، وہیں ان کے رویے پر بپاشا باسو اور دیا مرزا جیسی اداکاراؤں نے بھی برہمی کا اظہار کیا۔

تاہم اب مزید ایک اور اداکارہ نے ساجد خان پر الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہدایت کار نے انہیں ایک انتہائی نازیبا کام کرنے کی پیش کش کی۔

’انڈر مائی برقع‘ جیسی بولڈ اور متنازع فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اہانا کمرا نے دعویٰ کیا ہے کہ ساجد خان نے انہیں ایک بار جانور کے ساتھ سیکس کرنے کی پیش کش کی۔

کیریئر کے آغاز میں خودکشی کرنے کا بھی سوچا، اداکارہ—فائل فوٹو: زی نیوز
کیریئر کے آغاز میں خودکشی کرنے کا بھی سوچا، اداکارہ—فائل فوٹو: زی نیوز

پنک ولا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اہانا کمرا نے ممبئی ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چند سال قبل ساجد خان نے انہیں فلم میں کام کے سلسلے میں ملاقات کے لیے اپنے گھر بلایا۔

اہانا کمرا نے دعویٰ کیا کہ ساجد خان انہیں ایک کمرے میں لے گئے، جہاں کافی اندھیرا تھا اور اداکارہ کے اسرار پر ہی ہدایت کار نے وہاں کی لائیٹس جلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ساجد خان پر بھی تین خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ ساجد خان نے انہیں کہا کہ اگر وہ انہیں 100 کروڑ روپے دیں اور کہیں کہ وہ ایک کتے کے ساتھ سیکس کریں تو کیا وہ ایسا کریں گی؟

اہانا کمرا کے مطابق ساجد خان نے انہیں بتایا کہ وہ اداکارہ کو آزمانا چاہتا ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ جب وہ ساجد خان سے اکیلے کمرے میں ملاقات کے بعد وہاں سے چلی گئیں تو ہدایت کار نے انہیں موبائل پر پیغام بھیجا کہ وہ بکنی اور مختصر کپڑوں میں اچھی لگتی ہیں۔

اہانا کمرا نے ساجد خان کے علاوہ ٹیلنٹ مینیجر انربن بلا کی جانب سے بھی نازیبا رویے پر بات کی اور بتایا کہ 5 سال قبل جب وہ انڈسٹری میں نئی تھیں تب انہوں نے خودکشی سے متعلق بھی سوچا۔

اہانا کمرا کے مطابق وہ بولی وڈ کے کلچر اور معاملات سے دل برداشتہ ہوگئی تھیں اور انہیں خود کشی کے علاوہ اور کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا تھا۔

مزید پڑھیں: اہانا کمرا کی قابل اعتراض فلم کو نمائش کی اجازت

ساتھ ہی اداکارہ نے گفتگو میں بولی وڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں کئی اچھے ہدایت کار اور اداکار بھی ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا۔

اہانا کی سب سے مقبول فلم لپ اسٹک انڈر مائی برقع ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اہانا کی سب سے مقبول فلم لپ اسٹک انڈر مائی برقع ہے—فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ 33 سالہ اہانا کمرا نے 2009 میں فلمی کیریئر کی شروعات کی، ان کی پہلی فلم ’مائی’ تھی، ان کی سب سے کامیاب فلم ’اندر مائی برقع‘ تھی جو 2017 میں ریلیز ہوئی۔

اہانا کمرا نے ویب سیریز ’ان سائیڈ اج‘ سمیت مجموعی طور 20 سے کم فلموں میں کام کیا ہے، وہ آج کل آنے والی پولیٹیکل فلم ’ایکسیڈنشل پرائم منسٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اس فلم میں اہانا کمرا سونیا گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ اہانا کمرا سے پہلے ساجد خان پر گزشتہ ماہ اکتوبر میں اداکارہ سلونی چوپڑا، صحافی کرشمہ اوپاڈہے اور اداکارہ ریچل وائٹ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

ساجد خان نے الزامات کو مسترد کردیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں آنے والی کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 4‘ سے بھی الگ کردیا گیا تھا۔

ساجد خان فلم ساز فرح خان کے بھائی ہیں اور انہوں نے بھی اپنے بھائی پر لگے الزامات پر تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔

آنے والی فلم میں اہانا پریانکا گاندھی کا کردار ادا کریں گی—فوٹو: انسٹاگرام
آنے والی فلم میں اہانا پریانکا گاندھی کا کردار ادا کریں گی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024