• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

سام سنگ کا پہلا فولڈ ایبل فون ایک ہفتے کی دوری پر؟

شائع November 1, 2018
سام سنگ گلیکسی ایف کا کانسیپٹ ڈیزائن— فوٹو بشکریہ NIEUWEMOBIEL
سام سنگ گلیکسی ایف کا کانسیپٹ ڈیزائن— فوٹو بشکریہ NIEUWEMOBIEL

سام سنگ کے کاغذ کی طرح لچکدار ڈسپلے رکھنے والا فون طویل عرصے سے خبروں میں ہے اور اب آخرکار کمپنی نے آئندہ ہفتے اس کی پہلی جھلک پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آئندہ ہفتے سام سنگ کی ڈویلپر کانفرنس کے دوران جنوبی کورین کمپنی اپنے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون گلیکسی ایف یا جو بھی اس کا نام رکھا جائے گا، کی جھلک پیش کرکے بتائے گی کہ یہ لچکدار ڈسپلے کس طرح کام کرے گا۔

مزید پڑھیں : کیا سام سنگ کا فولڈ ایبل فون ایسا ہوگا؟

سام سنگ نے اس فون کے حوالے سے ایک پبلک ٹریڈمارک بھی رجسٹر کرایا ہے جس میں لچکدار ڈسپلے کے سام سنگ انفٹنی وی اسمارٹ فون ڈسپلے کا نام دیا گیا ہے اور اس کوڈ کو سمجھنا زیادہ مشکل نہیں۔

سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ انفٹنی ڈسپلے کو سام سنگ کی جانب سے بیزل لیس فلیگ شپ فونز گلیکسی ایس ایٹ، ایس نائن، نوٹ ایٹ اور نوٹ نائن کے لیے استعمال کیا گیا۔

فوٹو بشکریہ NIEUWEMOBIEL
فوٹو بشکریہ NIEUWEMOBIEL

دوسری بات یہ ہے کہ سام سنگ نے ڈویلپر کانفرنس کے لیے جس ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کیا، اس میں پوری توجہ V کو پیش کرنے پر دی گئی ہے، یعنی ایسا فون جو فولڈ ہوسکتا ہے۔

۔

سام سنگ چاہتی ہے کہ صارفین دنیا کے پہلے یا دوسرے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی اسکرین کو انفٹنی وی کے نام سے جانیں۔

کمپنی کو توقع ہے کہ بیزل لیس ڈیزائن یقیناً اس وقت صارفین کو پسند آرہے ہیں مگر فولڈ ایبل فون ہر ایک کے دلوں کو چھو لے گا، جس کی اسکرین کسی ٹیبلیٹ جیسی ہوگی مگر فولڈ ہوکر وہ عام فون جیسا ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کا نیا گلیکسی فون ایک نہیں 3 اسکرینوں کے ساتھ؟

ویسے یہ جان لیں کہ سام سنگ کا یہ فون اگلے سال متعارف ہوا بھی تو محدود تعداد میں ہوگا اور اس کی قیمت 2 ہزار ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024