• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

بابر اعظم تیسری بار ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر ایک بلے باز

شائع October 29, 2018
بابر اعظم شاٹ لگاتے ہوئے — فائل فوٹو
بابر اعظم شاٹ لگاتے ہوئے — فائل فوٹو

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار پانے والے پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم تیسری بار اس فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے کینگروز کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کُل 163 رنز بنائے اور آسٹریلوی کپتان آرون فِنچ کو عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا۔

رینکنگ میں تیسری بار پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بابر اعظم نے 844 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں، رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود آرون فنچ کے 839 جبکہ بھارت کے لوکیش راہول 812 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے دوسرے اوپنر فخر زمان پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بابر اعظم پہلی بار ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوئے تھے۔

ان کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور بابر اعظم نے تین میچز میں 109 رنز بنائے تھے۔

بعد ازاں اپریل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا جس میں بابر اعظم نے 165 رنز بنائے تھے۔

باؤلنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ایک سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے عماد وسیم نے آسٹریلیا کے خلاف زبردست پرفارمنس دکھائی اور دسویں نمبر پر آگئے۔

ٹیم رینکنگ میں 136 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025