• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ

شائع October 26, 2018
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت ریلوے نے کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 31 اکتوبر کو ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوکل ٹرین ڈھابیجی، لانڈھی اور کراچی کے درمیان چلے گی، جبکہ اگلے مرحلے میں کراچی سے حیدر آباد شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں: وزیرِ ریلوے شیخ رشید کا 2 نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ 'مزدوروں کے لیے عمران خان کا کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا، ٹرین چلانے کا مقصد مزدوروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور کراچی کی سڑکوں سے رش ختم کرنا ہے۔'

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 'یہ 60 دنوں میں چھٹی ٹرین ہے، 100دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے جبکہ میانوالی، لاہور اور سکھر ایکسپریس کے بعد سندھ کا رخ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024