• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہوا سے پانی بنانے والے جوڑے نے 15کروڑ کا انعام جیت لیا

شائع October 25, 2018
کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ہرٹز اور ان کی اہلیہ انعامی رقم کے چیک کے ہمراہ— فوٹو: اے پی
کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ہرٹز اور ان کی اہلیہ انعامی رقم کے چیک کے ہمراہ— فوٹو: اے پی

انسان اگر چاہے تو بلند حوصلے اور عزم و ہمت کی بدولت کچھ بھی کر سکتا ہے اور اس کی سب سے بڑی مثال امریکی جوڑا ہے جس نے ہوا کے ذریعے پانی بنانے کا طریقہ ایجاد کر کے 15کروڑ روپے سے زائد کا انعام جیت لیا۔

ڈیوڈ ہرٹز کو جب یہ خیال سوجھا تو انہوں نے تجرباتی بنیادوں پر اپنے دفتر کی چھت پر خود سے تیار کردہ آلہ نصب کیا اور ان کا تجربہ کامیاب ثابت ہوا جب انہیں اس کی بدولت تازہ پانی ملنا شروع ہو گیا۔

مزید پڑھیں: ایک کروڑ ایئر لائن مسافروں کا ڈیٹا ہیک

جلد ہی انہوں نے بیوی لورا ڈوس کے ساتھ مل کر کچھ بڑا کرنے کی ٹھانی اور اس حد تک کامیابی حاصل کی کہ انہیں رواں ہفتے پانی بڑی مقدار میں پیدا کرنے پر 15کروڑ روپے سے زائد کا انعام دیا گیا۔

انہوں نے بحری جہازوں کے کنٹینر، لکڑی کے تختوں اور کچرے کے ڈبے کی نذر چند ناکارہ چیزوں کی مدد سے ایک دن میں 2ہزار لیٹر پانی کی پیداوار کی جو انہیں دو روپے فی لیٹر کا پڑا۔

ایکس پرائز نامی مقابلے کا انعقاد چند تجارتی و صنعتی ماہرین کرتے ہیں جس کے تحت دنیا کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لیے کام کرنے والوں کو اب تک 140ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جا چکی ہے۔

اس سلسلے میں 10ملین ڈالر کا پہلا ایوارڈ 2004 میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کو دیا گیا تھا۔

ڈیوڈ ہرتز اور ان کی بیوی اپنی تیار کردہ میشین سے پانی نکال رہے ہیں— فوٹو: اے پی
ڈیوڈ ہرتز اور ان کی بیوی اپنی تیار کردہ میشین سے پانی نکال رہے ہیں— فوٹو: اے پی

ہرٹز کو چند سال قبل پتہ چلا کہ جو کوئی بھی سستا پانی بنانے کا جدید طریقہ ایجاد کرے گا، اسے یہ انعام دیا جائے گا اور اسی کے بعد سے انہوں نے اس تجربے پر کام کرنا شروع کر دیا اور کامیابی نے ان کے قدم چومے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک جام سے پریشان ارب پتی نے اس کا حل ڈھونڈ نکالا

ہرٹز کی تیار کردہ مشین(اسکائی واٹر300) اس وقت روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے 500لیٹر سے زائد پانی پیدا کرتی ہے جسے وہ علاقے میں موجود بے گھر لوگوں میں بانٹ دیتے ہیں۔

کیلیفورنیا سے تعقل رکھنے والے اس جوڑے نے ایک سسٹم تیار کیا جس کے تحت لکڑی کے تختوں کو گرمی دے کر حرارت اور نمی پیدا کی جاتی ہے اور ان سے پیدا ہونے والا پانی شپنگ کنٹینرز میں جمع کیا جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف کنیٹی کٹ کے پروفیسر اور پانی کے نظام پر ماہر میتھیو اسٹبر نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی نصب کرنا بہت آسان ہے۔

انعام دینے والے پینل میں بحیثیت جج موجود پروفیسر نے کہا کہ پانی بنانے کی یہ مشین پیچیدہ نظام کے بجائے سادہ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے اسے آفت زدہ علاقوں کو پانی پہنچانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ضرور پڑھیں: بھارتی تاجر کا ملازمین کو دیوالی پر 600 گاڑیوں کا تحفہ

اس مقابلے کا حصہ بننے کے لیے ہرٹز اور ان کی بیوی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بڑے پیمانے پر فنڈنگ کے حامل امیدواروں کے مقابلے کے لیے اپنا مکان گروی رکھنا پڑا تاکہ وہ اس منصوبے کو عملی جامع پہنا سکیں۔

مقابلے میں 27ملکوں کی 98ٹیموں نے شرکت کی اور ابتدائی طور پر انہیں بتایا گیا کہ آپ کو فائنل پانچ ٹیموں میں شامل نہیں کیا گیا تاہم ایک ٹیم کی جانب سے مقابلے سے دستبرداری کے بعد یہ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور مقابلہ جیت لیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمد حنیف Oct 26, 2018 06:50am
اس سے فضا میں موجود قدرتی نمی ختم ھوگی اور اس سے ھر قسم کے جاندار خطرہ میں آئے گی۔ بہت عجیب لاعلاج بیماریاں پیدا ھوں گی۔ درخت اور ھریالی ختم ھوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024