• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پریانکا کو نک جونس کے مقابلے شادی کی زیادہ جلدی

شائع October 24, 2018 اپ ڈیٹ October 25, 2018
دونوں کے درمیان 2017 میں تعلقات قائم ہوئے تھے—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
دونوں کے درمیان 2017 میں تعلقات قائم ہوئے تھے—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے رواں برس اگست میں ممبئی میں منگنی کی تھی۔

اگرچہ ان کی منگنی سے قبل ہی ان کی خفیہ شادی اور منگنی کی چہ مگوئیاں تھیں، تاہم ان کی منگنی کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور سب نے یقین کرلیا کہ منگنی کے بعد اب دونوں شادی بھی سرعام کریں گے۔

ان کی منگنی ہوتے ہی یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھیں کہ دونوں رواں برس کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ دونوں آئندہ ماہ نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم تاحال دونوں نے اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔

اگرچہ ان کی شادی کے حوالےسے پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی چوپڑا نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اپنی کزن کی شادی کے موقع پر نک جونس سے جوتا چرائی کی رسم کے دوران 37 کروڑ روپے وصول کریں گی۔

پرینیتی چوپڑا نے اگرچہ شادی کی تاریخ کا نہیں بتایا تھا، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ وہ کزن کی شادی کے لیے بے تاب ہیں۔

لیکن اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی ممکنہ طور پر ایک سال بعد ہوگی۔

View this post on Instagram

Bae ❤️@nickjonas

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

انٹرٹینمنٹ ویب سائیٹ ‘ان اسٹائل’ نے اپنی خبر میں ایک اور شوبز ویب سائیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ شادی کے لیے 36 سالہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بے تاب دکھائی دیتی ہیں، تاہم ان کے 25 سالہ منگیتر نک جونس کو کوئی جلدی نہیں۔

رپورٹ میں جوڑے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نک جونس فوری طور پر شادی کرنے کے موڈ میں نہیں، وہ چاہتے ہیں کہ وہ اور پریانکا چوپڑا شادی کے بغیر ہی تعلقات میں وقت گزار کر دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اور نک جونس نومبر میں شادی کریں گے

ذرائع کی باتوں سے اس بات کا تاثر ملتا ہے کہ امریکی گلوکار کو بولی وڈ اداکارہ سے شادی کی جلدی نہیں، تاہم پریانکا چوپڑا اس حوالے سے اتاولی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ جلد ان کی زندگی میں وہ دن آئے جب نک جونس ان کے سامنے شوہر کے روپ میں ہوں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگرچہ دونوں اس بات پر راضی ہیں کہ شادی میں اتنی تاخیر نہیں کرنی چاہیے، تاہم نک جونس سے زیادہ پریانکا چوپڑا کو شادی کی جلدی ہے۔

شوبز ویب سائیٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شادی سے قبل ہی نک جونس نے اپنی ہونے والی بیوی کے لیے ایک محل نما گھر خرید لیا ہے، جس کی مالیت 66 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 66 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس محل نما گھر میں 5 بیڈ رومز اور شاندار کھلا سوئمنگ پول بھی ہے، جب کہ اس میں ہیلی پیڈ کی بھی گنجائش ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نک جونس نے یہ گھر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مرکزی شہر لاس اینجلس کے سب سے پر تعیش علاقے میں خریدا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024