• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کپل شرما بھی رواں سال شادی کررہے ہیں؟

شائع October 23, 2018
کپل شرما کا شمار بھارت میں نامور کامیڈینز میں کیا جاتا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
کپل شرما کا شمار بھارت میں نامور کامیڈینز میں کیا جاتا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے بولی وڈ کی کئی نامور جوڑیوں نے رواں سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جہاں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں سال 14 اور 15 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے وہیں دوسری جانب پریانکا چوپڑا بھی نک جونس کے ساتھ دسمبر میں شادی کررہی ہیں۔

اور اب رپورٹس ہیں کہ نامور کامیڈین، میزبان اور اداکار کپل شرما بھی اپنے گرل فرینڈ گنی چتراتھ کے ساتھ شادی کرنے جارہے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کپل شرما بہت جلد خود اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کریں گے تاہم اداکار سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ 12 دسمبر کو شادی کرنے والے ہیں۔

کپل شرما نے اپنے دوستوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ دسمبر کے آغاز میں اپنے تمام کاموں سے فارغ ہوجائیں۔

مزید پڑھیں: کپل شرما کی کمائی بولی وڈ اداکاروں سے بھی زیادہ

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کپل شرما اور ان کے گھر والوں نے شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔

کپل شرما اور گنی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
کپل شرما اور گنی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

جبکہ کپل شرما کی شادی پنجابی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی عرصے سے ٹی وی سے غائب رہنے والے کپل شرما اب بہت جلد اپنے شو دی کپل شرما شو کے ساتھ واپسی کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وہ ڈیڑھ ماہ بعد ممبئی واپس آئے ہیں اور جلد اپنے شو کے نئے سیزن کے ساتھ لوگوں کو ہنسانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں کپل شرما نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ ’میری والدہ طویل عرصے سے چاہتی ہیں کہ میں جلد شادی کرلوں اور اچانک مجھے بھی اندازہ ہوا کہ اب عمر ہورہی ہے، پھر مجھے احساس ہوا کہ چند سالوں بعد کوئی مجھ سے شادی کرنا ہی نہ چاہے تو کیا ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں: کیرئیر میں زوال کے بعد کپل شرما کا حال خراب

خیال رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں کپل شرما نے اپنی گرل فرینڈ گنی کا تعارف سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے کرایا تھا۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’یہ نہیں کہوں گا کہ گنی میری ساتھی ہے، وہ مجھے مکمل کرتی ہے، گنی میں تم سے بےحد پیار کرتا ہوں، سب اسقبال کریں‘۔

واضح رہے کہ کپل شرما کو شہرت کلرز پر نشر ہونے والے کامیڈی شو سے ملی، جس کے بعد انہوں نے کئی ایوارڈ شوز میں بھی میزبانی کرکے خوب نام کمایا۔

تاہم کپل شرما کے کیریئر کا زوال اس وقت شروع ہوا جبکہ گزشتہ سال ان کا جھگڑا ان کے ساتھ سنیل گروور کے ساتھ ایک پرواز کے دوران ہوا۔

مزید پڑھیں: کپل شرما نئے شو کے ساتھ واپسی کیلئے تیار

اس جھگڑے کے بعد کپل شرما کو سوشل میڈیا پر شائقین کی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ کام کو لے کر ان کے خراب برتاؤ کو بھی پسند نہیں کیا گیا۔

وہ کافی ود کرن میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
وہ کافی ود کرن میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

رپورٹس کے مطابق ان سب واقعات کے بعد کپل شرما ڈپریشن کا شکار ہوگئے، تاہم انہوں نے نئے شو کے ساتھ واپسی کرنے کی کوشش بھی کی البتہ وہ بھی چند اقساط کے بعد ناکام ہوگیا۔

کپل شرما دو فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں جن میں ’کس کس کو پیار کروں‘ اور ’فرنگی‘ شامل ہیں۔

ان کی پہلی فلم تو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تاہم دوسری فلم کمائی کے لحاظ سے فلاپ رہی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024