• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

وزیرامور کشمیر کی فیاض الحسن چوہان کے متنازع بیان کی مذمت

شائع October 22, 2018 اپ ڈیٹ October 23, 2018
فیاض الحسن چوہان نے شریف خاندان کے ساتھ ’کشمیری‘ لفظ کو طنزیہ لہجے میں استعمال کیا تھا — فائل فوٹو
فیاض الحسن چوہان نے شریف خاندان کے ساتھ ’کشمیری‘ لفظ کو طنزیہ لہجے میں استعمال کیا تھا — فائل فوٹو

وفاقی وزیر کشمیر امور اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے متنازع بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس معاملے پر کارروائی کرے گی۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان نے گزشتہ دنوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شریف خاندان کے ساتھ ’کشمیری‘ لفظ کو طنزیہ لہجے میں استعمال کیا تھا جس کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں موجود کشمیریوں میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

میڈیا ٹاک کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی تھی جس میں پنجاب کے وزیر کو امتیازی رویہ رکھنے کے پیغامات دیے گئے۔

مزید پڑھیں: نازیبا گفتگو پر فیاض الحسن چوہان کی نرگس اور میگھا سے معافی

سری نگر کے مقامی صحافی یوسف جمیل نے ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم کشمیری ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے، اس پیغام کو لاہور اور فیاض الحسن چوہان تک پہنچادو، تم نے ہمیں درد دیا ہے، اپنی مقامی سیاست اور سیاسی مخالفت کو اپنی حد میں رکھو‘۔

آج جب خرم نواز گنڈا پور آزاد جموں و کشمیر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے افتتاح کے لیے موجود تھے تو چند افراد نے ان سے فیاض الحسن چوہان کے ریمارکس پر سوال کیا۔

وفاقی وزیر نے ان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں مذمت کرتا ہوں اور کشمیری عوام کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جو بھی فیاض الحسن چوہان نے کہا وہ ان کی اپنی رائے تھی، اس کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں‘۔

انہوں نے کشمیری عوام سے وعدہ کیا کہ وہ فیاض الحسن چوہان کو نوٹس بھیجیں گے اور اس پر کارروائی بھی عمل میں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیاض الحسن کی عمران خان کیلئے قرآن پر قسم کی ویڈیو...

ان کا کہنا تھا کہ ’پنجاب کے وزیر اطلاعات نے اس سے قبل بھی چند ایسے ریمارکس دیے تھے جن پر انہوں نے بعد میں معافی مانگی تھی‘۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب نے اس سے قبل 30 اگست کو فلم اور اسٹیج اداکارہ نرگس اور میگھا کے بارے میں بھی بیانات دیے تھے۔

بعد ازاں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں سخت تنقید کے بعد انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے دونوں اداکاراؤں سے معافی مانگی تھی۔

خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ’ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، فیاض الحسن چوہان اپنے کام کے جواب دہ ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024