• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

’مانی سے شادی کرنے کیلئے سابق منگیتر کو 8 ماہ تک دھوکہ دیا‘

شائع October 20, 2018 اپ ڈیٹ October 21, 2018
ان دونوں کی 2008 میں شادی ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ان دونوں کی 2008 میں شادی ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکار اور میزبان مانی کی اہلیہ حرا نے اپنی زندگی کی دلچسپ کہانی ثمینہ پیرزادہ کے شو میں جلوہ گر ہوکر اپنے مداحوں سے شیئر کی۔

اس دوران حرا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات بھی کیے۔

مانی سے اپنے رشتے کے حوالے سے حرا نے بتایا کہ ’مانی میری دوست کا دوست تھا اور عجیب سی بات یہ تھی کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میری منگنی ہوچکی تھی، کچھ ماہ میں شادی ہونے والی تھی، میرا منگیتر کافی سنجیدہ تھا، لیکن مجھے کسی اور قسم کا آدمی چاہیے تھا، میں نے اپنی دوست کے فون سے مانی کا نمبر نکالا تھا، اور مریم خان بن کر مانی سے بات کی اور کہا کہ میں تمہیں پسند کرتی ہوں اور تم سے ملنا چاہتی ہوں‘۔

حرا کا کہنا تھا کہ ’دوسری جانب میں نے اپنی دوست سے کہا کہ تم مجھے مانی سے ملوا دو میری تو 6 ماہ میں شادی ہونے والی ہے، جبکہ دوسری جانب میں مانی سے بھی باتیں کرتی تھی، لیکن اس موقع پر میں مانی سے ان کی مداح بن کر ملنے گئی اور میری مانی سے پہلی ملاقات ہی ایسی تھی کہ مجھے وہ بےحد پسند آگئے’۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے بھائیوں کو لگتا تھا کہ میں اپنے منگیتر سے بات کرتی ہوں جبکہ میں تو مانی سے بات کرتی تھی، میں نے گھر آکر مانی سے بات کی تو وہ پہچان گیا کہ وہ لڑکی جو اس سے بات کرتی تھی وہ میں ہی تھی، میں نے اپنے منگیتر کو دھوکہ دیا ہے، ان سے تھوڑی سی بات چیت کرکے میں فون بند کردیتی تھی کہ مجھے نیند آرہی ہے اور پھر ساری رات میں مانی سے بات کرتی تھی‘۔

حرا نے مزید بتایا کہ مانی بعدازاں ان کی زندگی سے غائب ہوگیا، جبکہ وہ سمجھی تھی کہ مانی ان سے شادی کریں گے، لیکن ایسا ہونے کے بعد انہوں نے اپنے منگیتر کو سب کچھ سچ بتادیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دن مانی کا فون آیا، بعد میں وہ اچانک ان کے گھر اپنے والدین کے ساتھ آگئے اور اس طرح ان دونوں کی شادی ہوگئی۔

جب ثمینہ نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے زندگی میں کتنی مرتبہ محبت کی تو اداکارہ نے بتایا کہ ’مجھے اپنی زندگی میں صرف مانی سے ہی محبت ہوئی، البتہ پسند بہت سے لوگ آئے، بلکہ لوگوں نے مجھے زیادہ پسند کیا‘۔

حرا نے یہ بھی بتایا کہ مانی سے شادی سے قبل ان کی دو منگنیاں بھی ٹوٹی، جن میں سے ایک ان کے کزن سے ہوئی تھی، کیوں کہ وہ تعلیم کی کتابیں دیکھ کر ڈر گئیں تھیں اور انہوں نے عشق کرکے شادی کرنا ہی بہتر سمجھا۔

اپنے والدین کے رشتے کا ذکر کرتے ہوئے حرا نے یہ بھی کہا کہ ان کے والدین کا بھی افیئر تھا اس لیے محبت کے معاملے میں وہ بھی ایسی ہی ہیں۔

یاد رہے کہ حرا اور مانی کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، اس دوران وہ 19 سال کی تھیں۔

یہ دونوں ایک ساتھ کامیاب ڈرامے ’یقین کا سفر‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Oct 20, 2018 10:52pm
بہت اچھی اسٹوری ہے۔ چینل پر بھی بہت تفصیل سے بیان کی گئی۔ اور ڈان نے بھی تمام تفصیلات فراہم کی۔ ڈان کو اس خبر پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024