• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جتنے میں درزی کی دکان، اتنے میں کرینہ کا ایک جوڑا

شائع October 20, 2018
کرینہ کپور ایونٹ میں نہایت مہنگا جوڑا پہن کر جلوہ گر ہوئیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
کرینہ کپور ایونٹ میں نہایت مہنگا جوڑا پہن کر جلوہ گر ہوئیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ بیبو کرینہ کپور خان کا شمار ہندی سینما کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے تاہم وہ فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے شاندار فیشن کے انداز سے بھی خوب جانی جاتی ہیں۔

کئی سالوں سے نوجوان لڑکیاں کرینہ کپور کے اسٹائل کی نقل کرتی آرہی ہیں، پھر چاہے ان کا سائز زیرو کا رجحان ہو، یا پھر حاملہ ہونے کے بعد ان کا مزید بہتر ہوتا فیشن، کرینہ ہمیشہ ان سب میں ہی دوسری اداکاراؤں سے آگے رہی ہیں۔

کرینہ کپور نے بولی وڈ میں سائز زیرو متعارف کروایا—فوٹو/ اسکرین شاٹ
کرینہ کپور نے بولی وڈ میں سائز زیرو متعارف کروایا—فوٹو/ اسکرین شاٹ

لیکن بولی وڈ کے کپور خاندان کی رانی اور نواب سیف علی خان کی بیگم نے صرف اپنے اسٹائل میں ہی دیگر اداکاراؤں کو پیچھے نہیں چھوڑا بلکہ اپنے مہنگے فیشن میں بھی سب سے آگے نکل چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور خان کے ریمپ پر جلوے

بولی وڈ میں اداکارائیں عموماً ہی کافی مہنگے کپڑے اور زیورات پہنے نظر آتی ہیں، لیکن کرینہ کپور خان تو ہر ایونٹ میں سب سے مہنگے ملبوسات زیب تن کرنا خود کے لیے لازمی سمجھنے لگی ہیں۔

وہ اپنی شادی میں بھی نہایت دلکش نظر آئیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
وہ اپنی شادی میں بھی نہایت دلکش نظر آئیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

حال ہی میں اداکارہ اپنے قریبی دوست اور ہدایت کار کرن جوہر کی ڈیبیو فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے 20 سال مکمل ہونے پر رکھی گئی ایک تقریب میں جلوہ گر ہوئیں۔

View this post on Instagram

38 BUT LOOKING 23 😍💘

A post shared by Kareena Kapoor Khan FC ۵ (@kareenakapoorteam) on

اس دوران 38 سالہ کرینہ کپور سیاہ رنگ کے لباس میں نظر آئیں، سوشل میڈیا پر کچھ مداحوں نے ان کے اس انداز کو خوب پسند کیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ وہ کرینہ سے اس ایونٹ میں اس سے بہتر لباس میں جلوہ گر ہونے کی توقع کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: زیرو سائز ٹرینڈ متعارف کرانے والی کرینہ کا خواتین کو وزن سے متعلق مشورہ

بیبو کا یہ لباس فرانسی فیشن ہاؤس بالمین کا ڈیزائن کردہ ڈریس ہے، جس کی مالیت شاید کسی عام درزی کی دکان سے بھی زیادہ ہو۔

جی ہاں، کرینہ کپور خان کے اس سادہ نظر آنے والے لباس کی مالیت 2 ہزار 500 ڈالر کے قریب ہے، جو پاکستانی 2 لاکھ 50 ہزار روپے بنتے ہیں۔

اس ایونٹ میں کرینہ اپنے اس انداز میں نہایت دلکش تو نظر آئیں، لیکن ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اداکارہ عموماً ایونٹس میں اس سے بہتر انداز میں شرکت کرتی آرہی ہیں۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو کرینہ بہت جلد کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی فلم ’تخت‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

اس فلم میں ان کے ہمراہ رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، جھانوی کپور، وکی کوشل، انیل کپور اور بھومی پڈنیکر کام کرتی نظر آئیں گی۔

کرینہ کپور عموماً ایونٹس میں سب سے الگ نظر آتی ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
کرینہ کپور عموماً ایونٹس میں سب سے الگ نظر آتی ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024