• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

میرا جی، عثمان خالد بٹ کیلئے ’رانی‘ بن گئیں

شائع October 20, 2018
یہ دونوں فلم ’باجی‘ میں ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ دونوں فلم ’باجی‘ میں ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ میرا جی عموماً اپنی گلابی انگریزی، بیانات اور اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں اِن رہتی ہیں، تاہم اس مرتبہ وہ کسی بیان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی آنے والی فلم کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

میرا بہت جلد ہدایت کار ساقب ملک کی فلم ’باجی‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی، جس میں ان کے ہمراہ مزاحیہ ویڈیوز سے نام کمانے والے اداکار عثمان خالد بٹ کام کریں گے۔

اگر عثمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر ڈالی جائے تو آج کل وہ میرا جی کی تعریفوں میں کافی مصروف نظر آرہے ہیں، جس سے یہ اندازہ ہورہا ہے کہ شاید وہ فلم ’باجی‘ میں میرا کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کررہے ہوں گے۔

البتہ یہ بھی یاد رہے کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں کبھی عثمان خالد بٹ نے اپنی مزاحیہ ویڈیوز میں میرا کا مذاق بنا کر بھی خوب نام کمایا تھا۔

واضح رہے کہ میرا اور عثمان پہلی مرتبہ ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ان دونوں کو ایک ساتھ کام کرکے یقیناً بہت مزاح آرہا ہے۔

جہاں میرا نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ عثمان خالد بٹ کی خوب تعریف کی۔

وہیں بعدازاں اداکار نے بھی میرا کی تعریف کرتے اور شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ’کوئین‘ (رانی) قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ فلم ’باجی‘ کا اسکرپٹ عرفان احمد عرفی اور ملک نے تحریر کیا، یہ فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم میں میرا کے ہمراہ اداکار محسن عباس حیدر، آمنہ الیاس، علی کاظمی، نیئر اعجاز اور نیشو بھی کام کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024