• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’کوئی نہیں چاہتا تھا کہ میں اور اجے شادی کریں‘

شائع October 19, 2018
بولی وڈ اداکارہ نے 1999 میں اجے دیوگن سے شادی کی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بولی وڈ اداکارہ نے 1999 میں اجے دیوگن سے شادی کی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ میں دو اداکاروں کی ایک ساتھ شادی مداحوں کے لیے سب سے خاص بات ہوتی ہے، کیوں کہ ان کے دو پسندیدہ اداکار ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔

تاہم بہت بولی وڈ کی بہت سی شادیاں ہیں جو آج بھی کامیابی سے چل رہی ہیں جبکہ کچھ غلط فہمیوں اور دیگر مشکلات کے باعث طلاق کی صورت میں ختم ہوگئیں۔

بولی وڈ کی کئی کامیاب جوڑیوں میں سے ایک جوڑی اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ کاجول کی ہے، جنہوں نے سال 1999 میں شادی کی تھی۔

کاجول اور اجے دیوگن اپنی شادی سے قبل اور شادی کے بعد بھی کئی نامور فلموں کا حصہ بنتے رہے، ان میں سے کچھ باکس آفس پر کامیاب ہوئیں جبکہ کچھ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کاجول اور اجے کی اس رومانوی کہانی کا آغاز کبھی نہیں ہوتا اگر اداکارہ اپنے والد کی بات مان جاتی؟

کاجول نے حال ہی میں ایک شو کا حصہ بننے کے بعد اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا اجے دیوگن سے شادی کا فیصلہ ان کی زندگی کا شاید سب سے مشکل فیصلہ تھا اور وہ بڑی مشکل سے اجے سے شادی کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کوئی نہیں چاہتا تھا کہ میں اجے سے شادی کروں، میرے والد نے مجھ سے ایک ہفتے تک بات نہیں کی، وہ یہی کہتے تھے کہ میں اتنی کم عمر میں شادی کیوں کرنا چاہتی ہوں، میرا کیریئر بھی اچھا چل رہا ہے، لیکن میں نے یہی کہا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کیوں کی؟

انہوں نے مزید کہا کہ ’اجے اور میری شخصیت بہت الگ ہے، ہم دونوں لوگوں سے زیادہ ملتے جھلتے نہیں تھے، اس لیے شادی سے قبل بھی لوگوں نے ہمیں زیادہ ایک ساتھ نہیں دیکھا اور ہر کوئی یہی جاننا چاہتا تھا کہ ہم دونوں ایک جوڑی بن کر کیسے لگیں گے‘۔

کاجول نے کہا کہ ’ہم دونوں کی شادی اب تک کامیابی سے اس لیے ہی چل رہی ہے کیوں کہ اس کے لیے ہم دونوں نے محنت کی، اب ہمارے دو بچے بھی ہیں، اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہم ایک ہی ہیں اور ہمارے دونوں بچے ہمارے بازو ہیں‘۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے بچے ان کی فلمیں دیکھنا پسند نہیں کرتے کیوں کہ وہ اپنی فلموں میں بےحد روتی ہیں اور بچوں نے انہیں یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ گول مال جیسی فلموں میں کام کریں‘۔

کاجول اور اجے دیوگن کی شادی کو رواں سال 24 فروری کو 19 سال مکمل ہوگئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں بھی کاجول سے پوچھا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر اجے دیوگن سے شادی کیوں کی تھی؟

View this post on Instagram

Au revoir..... Paris!

A post shared by Kajol Devgan (@kajol) on

اس پر اداکارہ نے بتایا تھا کہ ’میرے لیے اس دوران شادی کرنا سب سے بہترین فیصلہ تھا، میں شوبز میں 8 سے 9 سال گزار چکی تھی، اس لیے میں سیٹل ہونا چاہتی تھی‘۔

اداکارہ نے مزید بتایا تھا کہ وہ ایک سال میں 4 سے 5 فلموں میں کام کرتی تھیں، تاہم وہ ہمیشہ ایسا نہیں چاہتی تھیں اس لیے انہوں نے شادی کی تاکہ وہ خوش رہ سکیں۔

کاجول نے بولی وڈ میں اپنے سفر کا آغاز 1992 میں فلم ’بے خودی‘ سے کیا تاہم ان کی پہلی ہٹ فلم 1993 کی ’بازیگر‘ ثابت ہوئی جس میں ان کے ہمراہ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024