• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ڈرامہ کوئین کون، شہباز شریف یا وینا ملک؟

شائع October 18, 2018 اپ ڈیٹ October 19, 2018

اگرچہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بعض افراد اداکارہ وینا ملک کو زیاد تر ڈرامہ کوئین کے نام سے پکارتے ہیں۔

تاہم انہوں نے ان دنوں نیب کے ہاتھوں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ڈرامہ کوئین قرار دے ڈالا۔

اداکارہ وینا ملک نے اپنی مختصر ٹوئیٹ میں شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں 17 اکتوبر کو کی گئی تقریر کا حوالہ دیے بغیر انہیں ‘ڈرامہ کوئین’ قرار دیا۔

وینا ملک کی جانب سے شہباز شریف کو ڈرامہ کوئین قرار دیے جانے پر لوگوں نے اداکارہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اپنا ماضی یاد کرنے کا مشورہ دیا۔

خاتون صارف نورالہدی ںے وینا ملک کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں جواب دیا کہ یہ خطاب آپ پر ہی اچھا لگتا ہے، کیوں کہ آپ ہی اصل ‘ڈرامہ کوئین ہیں‘۔

ایک اور خاتون رمشہ نے وینا ملک کی ٹوئیٹ پر حیرت کرتے ہوئے لکھا کہ واقعی یہ آپ کہ رہی ہیں‘۔

ایک اور صارف نے وینا ملک کی ٹوئیٹ کے جواب میں کہا کہ آپ کو یہ کہنے سے قبل اپنا ماضی یاد کرنا چاہیے۔

اگرچہ جہاں زیادہ تر افراد نے وینا ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں کچھ افراد نے ان کی حمایت بھی اور مسلم لیگ ن والوں کو ڈرامہ کوئین قرار دیے جانے پر اتفاق بھی کیا۔

احسن وارثی نامی صارف نے طنز اور مزاح کرتے ہوئے لکھا کہ قومی اسمبلی میں شہباز شریف کا خطاب سننے کے بعد ان کے آنسوں رکنے کا نام نہیں لے رہے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اقوام متحدہ (یو این) اس معاملے پر نوٹس لیے گا اور جلد ہی ہنگامی اجلاس بلایا جائے گا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ کچھ افراد نے وینا ملک کو ایسا ٹوئیٹ کرنے کے بعد نہ صرف اپنا ماضی یاد کرنے کا کہا بلکہ انہیں بگ باس میں شرکت کے دوران اپنے تنازعات کو یاد کرنے کا بھی کہا۔

خیال رہے کہ شہباز شریف کو کرپشن الزامات کے تحت قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کر رکھا ہے، تاہم وہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروٹکشن آرڈرز جاری کرنے پر 17 اکتوبر کو اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے،جہاں انہوں نے خطاب کیا۔

شہباز شریف نے خطاب میں انکشاف کیا کہ انہیں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری کے آرڈرز تو جولائی میں ہی جاری تھے، تاہم انہیں اس وقت گرفتار نہیں کیا گیا۔

شہباز شریف کے خطاب کے بعد وینا ملک نے انہیں اپنی مختصر ٹوئیٹ میں ڈرامہ کوئین قرار دیا۔

اداکارہ کے حوالے سے ماضی میں کئی تنازعات سامنے آ چکے ہیں—فوٹو: وینا ملک ٹوئٹر
اداکارہ کے حوالے سے ماضی میں کئی تنازعات سامنے آ چکے ہیں—فوٹو: وینا ملک ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024