• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نزلہ، زکام سے قبل ہی اس سے کیسے بچا جائے؟

شائع October 17, 2018

موسم سرما کی آمد آمد ہے بلکہ یوں کہیں کہ مختلف علاقوں میں سردی نے ڈیرے جمالیے ہیں تو غلط نہیں ہوگا لیکن جہاں سردی اپنے ساتھ حسین موسم اور خوشگوار شامیں لے کر آتی ہے وہیں نزلہ، زکام کی شکایتیں بھی عام ہوجاتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسی ترکیب بتائیں گے جسے اپنا کر آپ نزلہ زکام سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

نزلہ اور زکام موسم کی تبدیلی کے ساتھ آتا ہے لیکن اس سے خود کو محفوظ رکھنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اسے وہیں روک دیا جائے جہاں یہ شروع ہوا تھا اور یہاں 5 ایسے طریقے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ اسے روک سکتے ہیں۔

وٹامن ڈی حاصل کریں

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے انہیں نزلہ، زکام کی شکایتیں زیادہ ہوتی ہیں۔

اب یہاں یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ وٹامن ڈی کا نزلہ زکام سے کیا تعلق ہے تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ وٹامن ڈی انفیکشن سے لڑنے کے نظام میں مدد فراہم کرتا ہے اور آپ اپنی خوراک سے بھی اس کی کافی مقدار حاصل کرسکتے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور صحیح خوراک لینی چاہیے۔

ہاتھوں اور چہرے کو صاف رکھیں

ہوسکتا ہے آپ نے کبھی اس بات پر غور نہ کیا ہو لیکن آپ اپنے چہرے کو کئی مرتبہ چھوتے ہیں اور 2016 میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اوسطاً ایک شخص ہر گھنٹے میں 16 مرتبہ اپنے چہرے کو چھوتا ہے۔

تاہم اس ایک گھنٹے کے دوران ہم کئی چیزیں کرتے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے مختلف چیزوں کو چھوتے ہیں، جس سے وائرس پہلے ہمارے ہاتھ اور پھر چہرے یا منہ کو چھونے سے ہمارے نظام میں باآسانی داخل ہوجاتا ہے، لہٰذا ہمیں نہ صرف اس میں احتیاط کرنی چاہیے بلکہ لوگوں سے ہاتھ ملانے سے بھی بچنا چاہیے۔

لہٰذا ہاتھوں کا صحیح طریقے سے دھونا ضروری ہے اور کم از کم 20 سیکینڈ تک ہاتھ دھونے چاہییں اور اگر ہاتھ نہ دھوسکیں تو سنیٹائز کا استعمال کرنا چاہیے۔

اپنے موبائل کو جراثیم سے بچائیں

ایک منٹ کو آپ سوچیں کہ آپ اپنے موبائل کو باتھ روم اسٹال، کچن کے کنارے، کام کی میز، کار کے ڈیش بورڈ، ریسٹورینٹ ٹیبل اور پتہ نہیں کہاں کہاں رکھتے ہیں۔

اس حوالے سے یونیورسٹی آف ایریزونہ کی ایک تحقیق کے مطابق آپ کے موبائل فون پر ٹوائلٹ سیٹ کے مقابلے میں 10 گناہ زیادہ بیکٹیریا ہوتے ہیں تو جب بھی ہم اپنا موبائل کسی ایسی جگہ پر لگتے ہیں تو اس میں جراثیم کی تعداد میں کئی گناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔

زنک سے بھرپور رہیں

نزلہ و زکام ہونے کی ایک اور وجہ جسم میں زنک (جست) کی کمی بھی ہے،لہٰذا جسم میں زنک کی کافی مقدار مختلف وائرسز کو بڑھنے کو کم کردیتی ہے۔

اس لیے اگر کبھی آپ کو اس طرح کی کسی شکایت کا سامنا ہو تو آپ بیماری کے آغاز کے ساتھ ہی زنک ٹیبلیٹس کا استعمال کرسکتے ہیں، جو اس کی مدت اور شدت کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔

پروبائیوٹکس کا استعمال

خود کو نزلہ زکام سے محفوظ رکھنے کے لیے آپ اس طریقے کو بھی اپنا سکتے ہیں اور صحت مند غذائیں کھا کر بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ اس کے لیے پروبائیوٹک غذائوں میں اچھے بیکٹیریا آپ کی قوت مدافعت کو توانائی بخشتے ہیں اور آپ نزلہ زکام سے محفوظ رہتے ہیں۔

جنرل آف سائنس اینڈ میڈیسنز ان اسپورٹس میں شائع ایک تحقیق کے مطابق ایک رگبی کھلاڑی جو پروبائیوٹک سپلیمینٹ کا استعمال کرتا ہے اس میں نزلہ زکام اور معدے کے انفیکشن کی شکایات کم دیکھی گئی جبکہ پروبائیوٹکس نہ لینے والوں میں اس کی تعداد زیادہ ہے۔

تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ پروبائیوٹکس لینے والوں کو نزلہ و زکام نہیں ہوتا، ہاں ان میں اس کی علامات کم ہوجاتی ہیں ایسے لوگوں کے مقابلے میں جو پروبائیوٹکس کا استعمال نہیں کرتے۔

تو اگر آپ نزلہ و زکام سے بچنا چاہتے ہیں تو اوپر بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں لیکن کوئی سپلی مینٹس یا ادویات لینے سے قبل اپنے معالج سے ضرور رجوع کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Shafique rahib khan Oct 18, 2018 01:15pm
Lemon and orange (vitamic C) are also very useful.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024