• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سلمان خان اور ان کے بھائیوں پر اداکارہ و ماڈل کا ‘ریپ’ کا الزام

شائع October 16, 2018
پوجا مشرا بگ باس 5 میں شامل ہوچکی ہیں—فوٹو: ہف پوسٹ انڈیا
پوجا مشرا بگ باس 5 میں شامل ہوچکی ہیں—فوٹو: ہف پوسٹ انڈیا

بھارت میں ان دنوں ‘می ٹو’ مہم زوروں پر ہے اور اس کے تحت اب تک متعدد اداکارائیں، صحافی خواتین اور ماڈلز اپنے ساتھ ہونے والے نازیبا واقعات کو سامنے لاچکی ہیں۔

’می ٹو’ کے تحت اب تک جہاں ہدایت کار وکاس بہل، ساجد خان، سبھاش گھائے، اداکار نانا پاٹیکر، آلوک ناتھ اور دیگر فلم سازوں پر الزامات لگ چکے ہیں۔

وہیں سیف علی خان بھی انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی 25 سال قبل ہراساں کیا گیا، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا گیا۔

وہیں سلمان خان کے ساتھ ‘ریس تھری’ میں کام کرنے والے اداکار ثاقب سلیم نے بھی انکشاف کیا کہ انہیں بھی 21 سال کی عمر میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

تاہم اب بولی وڈ کے سب سے بڑے دبنگ ہیرو سلمان خان پر بھی ماڈل و اداکارہ نے ’ریپ’ کا الزام عائد کردیا۔

ماڈل و اداکارہ پوجا مشرا نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان اور ان کے دونوں بھائیوں یعنی ارباز خان اور سہیل خان نے ان کا ٰ’ریپ’ کیا۔

پوجا مشرا نے اپنے انسٹاگرام پر سلسلہ وار ویڈیوز میں دعویٰ کیا کہ انہیں سلمان خان، ان کے بھائی ارباز خان اور سہیل خان نے ایک بار نہیں بلکہ متعدد بار ‘ریپ’ کا نشانہ بنایا۔

View this post on Instagram

You cannot stop POOJA from making her film

A post shared by pooja misra (@poojamisraproduction) on

اپنی ویڈیوز میں پوجا مشرا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں سینیئر اداکار شتروگن سنہا نے بھی ہراساں اور بلیک میل کیا، یہاں تک وہ ان پر کالا جادو کرتے رہے۔

ساتھ ہی پوجا مشرا نے شتروگن سنہا اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی والدہ پونم سنہا اور سلمان خان کی سابق بھابھی اور ارباز خان کی سابق اہلیہ اداکارہ ملائیکا اروڑا پر بھی ہراساں کرنے اور اپنے راستے سے ہٹانے کا الزام عائد کیا۔

پوجا مشرا نے دعویٰ کیا کہ شتروگن سنہا نے نہ صرف ان پر کالا جادو کیا، بلکہ انہوں نے ماڈل کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون ہیک کرکے ان کے تخلیقی منصوبوں کو چراکر اپنی بیٹی یعنی سوناکشی سنہا کے کیریئر کو بہتر بنایا۔

پوجا مشرا نے سلمان خان کی سابق بھابھی اور ارباز خان کی سابق اہلیہ اداکارہ ملائیکا اروڑا پر بھی ہراساں کرنے اور کیریئر میں آگے بڑھنے کا راستہ روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملائیکا ان کی شہرت سے جلتی تھیں۔

پوجا مشرا نے جذباتی ویڈیوز میں دعویٰ کیا کہ ارباز خان نے انہیں 2011 میں براہ راست کاسٹنگ کاؤچ یعنی فلم میں کام کے بدلے جنسی تعلقات کا مطالبہ کیا، جو انہوں نے مسترد کیا، تاہم بعد ازاں شتروگن سنہا کی اہلیہ پونم سنہا اور ملائیکا اروڑا کی مدد سے ارباز خان نے اپنے بھائیوں سمیت متعدد سال تک انہیں ’ریپ’ کا نشانہ بنایا۔

پوجا مشرا نے ایک ویڈیو میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ سلمان خان نے انہیں اپنے ریئلٹی شو ‘بگ باس 5’ کے سیٹ پر ‘ریپ’ کیا۔

علاوہ ازیں پوجا مشرا نے اپنی سلسلہ وار ویڈیوز میں سلمان خان، ارباز خان، سہیل خان اور شتروگن سنہا سمیت ان کی اہلیہ، بیٹی اور اداکارہ ملائیکا اروڑا پر کئی سنگین الزامات لگائے۔

پوجا مشرا نے سلمان خان کے خاندان کو بلیک میلر بھی قرار دیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکارہ نے سلمان خان جیسے بڑے اداکار پر ’ریپ’ کا الزام عائد کیا ہے، اگرچہ ماضی میں ایشوریا رائے بھی یہ کہ چکی ہیں کہ سلمان خان نے انہیں 2002 میں اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا، جب ان دونوں کے درمیان تعلقات تھے۔

ایشوریا رائے نے ماضی میں کہا تھا کہ سلمان خان دل و جان سے ان سے محبت کرتے تھے، تاہم وہ بعض اوقات غصے میں آجاتے تھے اور اسی طرح ایک دن غصے میں آکر سلمان خان نے ان پر تشدد کیا۔

سلمان خان پر ایشوریا رائے کے پرانے الزامات کی ویڈیوز اور بیانات بھی چند روز قبل دوبارہ وائرل ہوئے تھے، تاہم ایشوریا رائے اور سلمان خان نے دوبارہ اس معاملے پر بات نہیں کی تھی۔

لیکن اب سلمان خان پر ان کے ہی شو ‘بگ باس 5’ میں شرکت کرنے والی کانٹیسٹنر پوجا مشرا نے ان پر ریپ کا الزام لگایا ہے۔

پوجا مشرا کون ہیں؟

ماڈل کو بولڈ تصاویر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ماڈل کو بولڈ تصاویر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

34 سالہ پوجا مشرا نے دیگر اداکاراؤں کی طرح متنازع شو بگ باس میں شرکت سے ہی شہرت حاصل کی، انہوں نے بگ باس 5 میں شرکت کی تھی۔

پوجا مشرا نے اب تک چند ٹی وی ڈراموں اور محض 2 فلموں میں کام کیا ہے، تاہم وہ ریڈیو پر میزبانی کے فرائض انجام دینے سمیت مختلف برانڈز کی تشہیر میں نظر آتی رہتی یں۔

پوجا مشرا نے 2003 میں ‘دل کا رشتہ’ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اداکارہ و ماڈل کے حوالے سے یہ مشہور ہے کہ وہ مختلف برانڈز اور کمپنیوں کے ساتھ تشہیر کے منصوبوں پر کام کرنے کے دوران اپنا کام ذمہ داری کے ساتھ نہیں نبھاتیں، جس وجہ سے انہیں کئی کانٹریکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا۔

پوجا مشرا کے الزامات پر تاحال سلمان خان سمیت دیگر شتروگن سنہا یا کسی اور نے کوئی جواب نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024