• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نومبر میں شادی کریں گے

شائع October 16, 2018
شادی کی تقریب میں 200 مہمانوں کو دعوت دینے کا ارادہ کیا گیا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
شادی کی تقریب میں 200 مہمانوں کو دعوت دینے کا ارادہ کیا گیا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

کئی مہینوں سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد اب آخر کار ایسا لگ رہا ہے کہ بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار اور اداکار نک جونس بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو اداکاروں سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں کی شادی اگلے ماہ نومبر میں بھارتی ریاست جودھپور کے محل اومید بھون میں ہوگی۔

شادی کی تقریب میں 200 مہمانوں کو دعوت دینے کا ارادہ کیا گیا ہے۔

جبکہ رواں ماہ پریانکا چوپڑا نیویارک میں اپنے برائڈل شاور کی تقریب منعقد کریں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ’پریانکا چوپڑا اور نک جونش حال ہی میں بھارت میں موجود تھے جہاں انہوں نے جودھپور کا دورہ بھی کیا اور وہیں انہوں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ یہ اومید بھون محل میں شادی کی تقریب منعقد کریں گے، شادی میں ان دونوں کے قریبی دوست اور خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے، پریانکا کے کئی دوست نیویارک میں بھی موجود ہیں، جن کے لیے شادی سے قبل پریانکا ایک تقریب منعقد کریں گی‘۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے رواں سال منگنی کی، جس کے بعد ان دونوں نے متعدد ایونٹس میں ایک ساتھ شرکت کی۔

View this post on Instagram

Future Mrs. Jonas. My heart. My love.

A post shared by Nick Jonas (@nickjonas) on

پریانکا چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی بھی اس موقع پر توجہ کا مرکز بنی رہی، جس کی مالیت 3 کروڑ ہندوستانی روپے بتائی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024