• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ضمنی انتخابات: قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشستوں پر پولنگ

شائع October 14, 2018 اپ ڈیٹ October 15, 2018

ملک میں قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے ریزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کے تحت قومی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ 124 میں مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی، راولپنڈی این اے 60 میں تحریک انصاف کے شیخ راشد، این اے 69 (گجرات) میں مسلم لیگ (ق) کے مونس الہیٰ، این اے 65 (چکوال) میں مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین، این اے 131 (لاہور) میں مسلم لیگ (ن) کے سعد رفیق اور این اے 56 (اٹک) میں مسلم لیگ (ن) کے سہیل خان نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

قومی و صوبائی اسمبلی کی 35 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

ملک بھر میں قومی اور پنجاب اسمبلی کے 11، 11 حلقوں کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 2، 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے 600 سے زائد امیدوار مدمقابل تھے۔

راولپنڈی میں ایک بچہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا جھنڈا اٹھائے موٹر سائیکل پر سوار ہے — فوٹو: اے پی پی
راولپنڈی میں ایک بچہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا جھنڈا اٹھائے موٹر سائیکل پر سوار ہے — فوٹو: اے پی پی
ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے — فوٹو: اے پی پی
ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے — فوٹو: اے پی پی
پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والوں کی تلاشی لے رہے ہیں — فوٹو : اے پی پی
پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والوں کی تلاشی لے رہے ہیں — فوٹو : اے پی پی
ایک بزرگ خاتون ضمنی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کررہی ہیں — فوٹو: اے پی پی
ایک بزرگ خاتون ضمنی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کررہی ہیں — فوٹو: اے پی پی
بزرگ شہری کو ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن لایا جارہا ہے — فوٹو: اے پی پی
بزرگ شہری کو ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن لایا جارہا ہے — فوٹو: اے پی پی
پنجاب پولیس کے اہلکار پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والے بزرگ شہری کا شناختی کارڈ دیکھ رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی
پنجاب پولیس کے اہلکار پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والے بزرگ شہری کا شناختی کارڈ دیکھ رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی
وزیراعظم عمران خان اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں — فوٹو: اے پی پی
وزیراعظم عمران خان اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں — فوٹو: اے پی پی
خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن آرہی ہیں — فوٹو: اے پی پی
خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن آرہی ہیں — فوٹو: اے پی پی
ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والی خواتین پولنگ اسٹیشن میں اپنے شناختی کارڈ دیکھا رہی ہیں  — فوٹو: اے پی پی
ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والی خواتین پولنگ اسٹیشن میں اپنے شناختی کارڈ دیکھا رہی ہیں — فوٹو: اے پی پی
ایک شہری ووٹ ڈالنے سے قبل پی ٹی آئی کے پولنگ کیمپ پر موجود ہے — فوٹو: اے پی پی
ایک شہری ووٹ ڈالنے سے قبل پی ٹی آئی کے پولنگ کیمپ پر موجود ہے — فوٹو: اے پی پی
ووٹوں کی گنتی جاری ہے — فوٹو: اے پی پی
ووٹوں کی گنتی جاری ہے — فوٹو: اے پی پی
الیکشن کمیشن کی خواتین اہلکار ووٹوں کی گنتی کا آغاز کرتے ہوئے  — فوٹو: اے پی پی
الیکشن کمیشن کی خواتین اہلکار ووٹوں کی گنتی کا آغاز کرتے ہوئے — فوٹو: اے پی پی