• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

سمجھ نہ آنے والی 5 بہترین ہولی وڈ فلمیں

شائع October 16, 2018

حال ہی میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم 'اندھا دھن' کے کلائیمکس نے مجھے چونکا دیا۔ ہدایت کار سری رام راگھون نے انتہائی چابک دستی سے فلم کی کہانی کو اس کے آخری ایک سیکنڈ کے شاٹ میں مقید کردیا ہے۔

آپ اگر پوری فلم دیکھیں اور فقط فلم کا آخری سیکنڈ مس کردیں تو آپ کو فلم کا اختتام سمجھ نہیں آئے گا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس فلم کی اینڈنگ سے ہر فلم بین اپنا اپنا مطلب نکال سکتا ہے۔ ہولی وڈ کے مایہ ناز لکھاری اور ہدایت کار کوئینٹن ٹیرنٹینو کہا کرتے ہیں کہ ’اگر 10 لاکھ لوگ میری فلم دیکھیں تو مجھے امید ہے کہ وہ 10 لاکھ مختلف فلمیں دیکھیں گے۔‘

بدقستمی سے ہمارے ہاں کے فلم بینوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ جس طرح ڈراموں میں ہر بات کو تفصیل کے ساتھ بیان کردیا جاتا ہے، فلم میں بھی انہیں ایسی ہی کہانی بتائی جائے۔

بہرحال، اندھا دن دیکھی تو خیال آیا کہ کیوں نہ 5 ایسی مشہور ہولی وڈ فلموں کا ذکر کیا جائے جو کسی کے پلے نہیں پڑیں۔ مگر اس کے باوجود ناقدین نے ان کو سراہا اور وہ فلمیں ہٹ بھی ہوئیں۔

پڑھیے: ہر دور کی 15 سب سے بہترین فلمیں

ان فلموں کی کہانی کی وضاحت اس لیے نہیں کروں گا کہ پھر فلم دیکھنے کا مقصد فوت ہوجائے گا۔ خود سے ان فلموں کو دیکھیں اور ان کی کہانی کو سمجھنے کی کوشش کریں۔


1: ملہولینڈ ڈرائیو (Mulholland Drive)

فلم کا آفیشل پوسٹر
فلم کا آفیشل پوسٹر

لکھاری اور ہدایت کار ڈیوڈ لنچ کی یہ فلم میری پسندیدہ فلموں میں سے ہے۔ 147 منٹ کے دورانیے کی اس فلم کو آج تک عام فلم بین تو دُور نقاد تک سمجھ نہیں پائے۔ فلم کی اینڈنگ کے حوالے سے کئی نظریے پیش کیے جاتے رہے ہیں۔ حتٰی کہ اس فلم میں کام کرنے والے اداکار بھی فلم کی کہانی بتانے سے قاصر ہیں اور انہوں نے بھی درجنوں نظریوں میں سے کسی ایک کو قریب ترین بتا کر اپنی جان چھڑائی ہے۔

ڈیوڈ لنچ نے خود اس فلم کی کہانی کی وضاحت دینے سے ہر فورم پر ہمیشہ انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے اس فلم کی کہانی خود سے بتانی ہے تو فلم بنانے کا فائدہ کیا ہوا؟ فلم ہولی وڈ میں ہیروئن بننے کی غرض سے آئی ہوئی ایک لڑکی کی کہانی ہے جس کی گاڑی کو حادثہ پیش آجاتا ہے اور وہ اپنی ایک سہیلی کی مدد سے حادثے کی کھوج لگانے نکلتی ہے۔ یہ بے انتہا سسپنس اور عمدہ اداکاری سے مزین فلم ہے۔


2: اونلی گاڈ فارگیوز (Only God Forgives)

فلم کا آفیشل پوسٹر
فلم کا آفیشل پوسٹر

یہ بنکاک کے ایک منشیات فروش کی کہانی ہے جس کی زندگی میں اس وقت تناؤ آجاتا ہے جب اس کا بھائی قتل ہوجاتا ہے اور اس کی ماں اسے بھائی کے قاتل کو ڈھونڈنے اور اسے مارنے کا کہتی ہے۔ اس فلم کو آپ کئی مرتبہ دیکھ لیں، آپ کو اس کا اختتام سمجھ نہیں آئے گا۔

معروف یوٹیوب فلم نقاد کرس اسٹکمین نے اس فلم پر اپنا مفصل ریویو دیا ہے جس میں انہوں نے فلم میں چھپے پیغام اور اس کی کہانی کے بارے میں بتایا ہے۔ اگر آپ کو فلم کی سمجھ نہ آئے تو آپ کرس کی ویڈیو سے فلم کو سمجھ سکتے ہیں۔ مجھے ذاتی طور پر فلم میں کئی مناظر اضافی اور فلم کی کہانی سے بالکل علیحدہ لگے۔ 6 منٹ طویل تشدد کے سین کو بھی اسکرپٹ میں کہیں فٹ نہیں کیا جاسکتا۔ غیر ضروری مناظر کی بھرمار نے بھی فلم بین کو کنفیوژ کیا۔


فلم کا آفیشل پوسٹر
فلم کا آفیشل پوسٹر

3: ڈیمن (Demon)

اس پولش و ہولی وڈ کی مشترکہ ہارر فلم کو آپ جتنی بار دیکھیں گے، ہر بار یہ فلم آپ کو الگ محسوس ہوگی۔ یہ شادی کی ایک تقریب کا احوال ہے جس کے دولہے کے ساتھ پیش آنے والے واقعات اس فلم کی کہانی میں بتائے گئے ہیں۔ فلم کے اختتام پر دولہے کے ساتھ کیا ہوا، وہ کہاں چلا گیا، یہ نہیں بتایا جاتا۔ اس کا جواب آپ کو خود سے ڈھونڈھنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیے: کبھی ہمت نہیں ہارنا چاہتے تو یہ فلمیں دیکھیں


فلم کا آفیشل پوسٹر
فلم کا آفیشل پوسٹر

4: اپ اسٹریم کلر (Upstream Color)

لکھاری و ہدایت کار شین کیرتھ اس فلم سے قبل 2004ء میں پرائمر جیسی اعلیٰ فلم بناچکے ہیں۔ دونوں فلموں میں وہ انسانی نفسیات، مابعد طبیعات کی پرپیچ گتھیوں کو سلجھاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس فلم کو 3 مرتبہ دیکھنے کے بعد بھی میں پوری طرح سمجھ نہیں پایا۔ آپ کو کتنی بار دیکھنے بعد سمجھ آتی ہے، یہ آپ پر منحصر ہے۔


فلم کا آفیشل پوسٹر
فلم کا آفیشل پوسٹر

5: مدر (Mother)

جینیفر لارنس، ایڈ ہیرس اور ہاویئر بارڈیم پر مشتمل سپراسٹار کاسٹ کی حامل اس فلم کی کہانی انتہائی سادہ ہے۔ ایک گھر میں لکھاری میاں اور اس کی بیوی سکون کی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں جب ایک اجنبی ان کی زندگی میں آکر ہلچل مچا دیتا ہے۔

آپ پوری فلم دیکھ لیں، آپ کو گمان تک نہیں ہوگا کہ عام سے کرداروں کی اوٹ میں ڈائریکٹر کیا کہنا چاہ رہا ہے۔ جب تک آپ کو سمجھ آتا ہے کہ فلم درحقیقت ایک تمثیلی کہانی ہے، تب تک فلم ختم ہوچکی ہوتی ہے۔

ابوعلیحہ

علی سجاد شاہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور صحافی، بلاگر اور فلم میکر ہیں۔ ابوعلیحہ کے نام سے لکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کافی معروف ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (9) بند ہیں

Hassan Oct 16, 2018 07:12pm
Pakistan main aksariyat jb movie daikhnay jati ha to ankho aur kaan ka istemal ziada krti ha. Logo ka vision change krnay ki achi koshish ha
Salman Oct 16, 2018 07:38pm
Aisi movies ko pazeerai kum hi milti ha
حکیم عمر Oct 16, 2018 08:12pm
شاندار کمال لکھا ہے
Bilal Oct 16, 2018 09:13pm
Informative
AHMED ZARAR Oct 16, 2018 10:00pm
You can also enjoy indian movie "suraj ka satwan ghoora".
ایاز Oct 16, 2018 11:54pm
"میں صاحبِ مضمون کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمارے یہاں اور خاص طور پر پاکستان میں ناظرین ابھی تک فلم کے میڈیم سے مکمل طور پر آشنا نہیں ہوسکے, بارہ اقساط سے زائد ڈراموں کی ایک ایسی چھاپ ہمارے ذہنوں پر نقش ہوچکی ہے کہ ہماری فلمز بھی اس کے سحر سے نکل نہیں پائیں اور نہ ناظرین, اس لئے ہماری فلمز میں بھی ڈراموں کا ایک روایتی ٹچ موجود رہتا ہے اور کم و بیش اس جیسی ہی صورتحال ا نڈیا کی بھی ہے فرق صرف یہ ہے کہ وہاں فلموں کی چھاپ اتنی گہری ہے کہ انڈین ڈرامے تک اُس سے متاثر ہی نظر آتے ہیں"....
Aaiza Oct 17, 2018 01:40am
انداز تحریر کافی امپرییسو هی.
طاہر یاسین طاہر Oct 17, 2018 05:33pm
علی سجاد ابھی ابو علیحہ نہیں بنے تھے، تب سے تعلق ہے، اپنے کام میں جنون کی حد تک لگائو رکھنا والا یہ رپورٹر/بلاگر/لکھاری اور اب فلم میکر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتا ہے اس میں پوری جانکاری لگاتا ہے۔۔ علی سجاد المعروف ابو علیحہ نے فلم بینی کے حوالے سے انسانی معاشرے اور پھر پاکستانی معاشرے کا جو باہم ربط اور نتیجہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے وہ لاجواب ہے۔۔ ہم فلم تو ایک طرف ڈرامہ تک سے یہ توقع کرتے ہیں کہ نتیجہ لکھاری پلیٹ میں رکھ کر دے۔۔۔ فلم وسعتِ فکر و نظر کے بجائے ہم میں سے بیشتر لطف لینے کے لیے دیکھتے ہیں اور پھر "دیکھتے" ہی رہ جاتے ہیں۔۔۔ شاباش ابو علیحہ جیتے رہیں۔۔۔ عارفہ لائیں پاکستان کی دم توڑتی فلم انڈسٹری کو نئی جہت دیں۔۔ میری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔۔
zafar khan Oct 17, 2018 09:31pm
بھائی جان بھارتی فلم جانی غدار اور. اگلی بھی دخلیں اور تبصرہ فرمیں کتنی مرتبہ دیکھ کر آپ کو یہ سمجھ میں أن

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024