• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیرِاعظم عمران خان نے صاف و سبز پاکستان مہم کا آغاز کردیا

شائع October 13, 2018
وزیرِاعظم عمران خان صاف و سبز پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں — فوٹو، ڈان نیوز
وزیرِاعظم عمران خان صاف و سبز پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں — فوٹو، ڈان نیوز

وزیرِاعظم عمران خان نے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے کلین اینڈ گرین پاکستان (صاف و سبز پاکستان) مہم کا آغاز کردیا۔

اسلام آباد کے ایک کالج میں سبز و صاف پاکستان مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے ایک پودا لگایا اور طالب علموں کے ساتھ صفائی میں بھی حصہ لیا۔

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا نمبر ساتھواں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں درختوں کے ساتھ ساتھ پانی کی بھی کمی ہے، درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے دریاؤں میں پانی زیادہ ہوجاتا ہے اور سیلاب آجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: درخت لگائیے لیکن یہ بھی سوچیے کہ یہ بحران پیدا کیسے ہوا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں درخت لگا کر گلوبل وارمنگ اور درجہ حرارت کو کچھ حد تک کنڑول کیا جاسکتا ہے اور انہی کی وجہ سے زیرِ زمین پانی کی سطح بھی اوپر آئے گی۔

کینسر ہسپتال کی چندہ مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں شوکت خانم اسپتال کے فنڈ کے لیے کراچی سے خیبر تک کے کالجز میں گیا، اور اس کی تعمیر میں سب سے زیادہ تعاون طالب علموں نے ہی کیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے اسکولوں کے بچوں نے ہی شوکت خانم ہسپتال کے لیے کامیاب مہم کی۔

صاف و سبز پاکستان مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 10 ارب درخت لگانا ان کی حکومت کا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شجرکاری کے موسم میں درخت لگانے کا درست طریقہ سیکھیں

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ 10 ارب درختوں سے پاکستان میں بارشوں کا سسٹم تبدیل ہو سکتاہے۔

اپنی مہم کے بارے میں مزید وضاحت دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صفائی مہم کے ذریعے کچی آبادیاں بھی صاف کرنی ہیں، کیونکہ دیہاتی علاقوں میں لوگ دریاؤں میں بھی آلودگی پھیلاتے ہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ ’یورپ کے ممالک کے میں آلودگی نہیں ہے اور وہاں کے دریا بھی صاف ہیں، پاکستان کو بھی اسی طرح صاف کرنا ہے تاکہ جب کوئی پاکستانی یورپ جائے گا اور واپس پاکستان آئے گا تو اسے یہ ملک یورپ سے بھی زیادہ صاف نظر آئے گا‘۔

علاوہ ازیں صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کے علاقے کورنگی میں نیم کا پودا لگا کر صاف و سبز پاکستان مہم کا آغاز کیا۔

صدر عارف علوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوڑا کرکٹ سڑکوں پر نہیں پھیکنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کےلیے کام کیا جارہا ہے، اپنے علاقے اور محلے کو صاف رکھنے کے لیے جھاڑو دینا کوئی بے عزتی کی بات نہیں ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت اورعوام سب کو صاف و سبز پاکستان مہم میں حصہ لینا چاہیے، اللہ نے جسمانی و روحانی پاکیزگی پر زور دیا، نبی کریم ﷺ نے ماحول کو صاف رکھنے کا پیغام دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024