• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ہاوس فل 4‘ کی شوٹنگ منسوخ، وجہ نانا پاٹیکر اور ساجد خان

شائع October 12, 2018
فلم ’ہاؤس فل 4‘ کو اگلے سال ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم ’ہاؤس فل 4‘ کو اگلے سال ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی شوٹنگ منسوخ کردی، جس کی 70 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی تھی۔

فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی پروڈکشن ساجد ناڈیا والہ کررہے ہیں، جبکہ اس کی ہدایات ساجد خان دے رہے ہیں۔

اس فلم میں کی کاسٹ میں اکشے کمار کے ساتھ ریتیش دیشمکھ، بوبی دیول، کریتی سننس اور نانا پاٹیکر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ساجد خان پر بھی تین خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے فلم کی شوٹنگ ہدایت کار ساجد خان اور اداکار نانا پاٹیکر پر لگے جنسی ہراساں کے الزامات کے بعد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ’اکشے کمار نے اپنے 28 برس کے کیریئر میں آج تک کسی فلم کی شوٹنگ منسوخ نہیں کی، یہ پہلی بار ہے جب انہوں نے ایسا قدم اٹھایا، جس کی وجہ یہ ہے کہ می ٹو مہم کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ساجد خان اور نانا پاٹیکر پر لگے الزامات نہایت سنگین ہیں‘۔

یاد رہے کہ ہدایت کار ساجد خان پر اداکارہ سلونی چوپڑا، اداکارہ ریچل وائٹ اور صحافی کرشمہ اوپاڈہے نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: نانا پاٹیکر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، تنوشری دتہ

جبکہ سابق اداکارہ تنوشری دتہ نے بھی نانا پاٹیکر پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے ساتھ بھارت میں می ٹو مہم کا آغاز کیا۔

خیال رہے کہ اکشے کمار اس سے قبل ساجد خان اور نانا پاٹیکر دونوں کے ساتھ نامور فلموں میں کام کرچکے ہیں، تاہم ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ انہوں نے ان پر لگے الزامات کے باعث کسی فلم کی شوٹنگ منسوخ کی ہو۔

ساجد خان نے ’ہاؤس فل‘ سیریز کی پہلی دو فلموں کی ہدایات بھی دی، تاہم تیسری فلم کی ہدایت کاری ساجد فرحاد نے کی تھی۔

’ہاوس فل 1‘ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار، ریتیش دیش مکھ، ارجن رامپال، دپیکا پڈوکون، لارا دتتا اور بومن ایرانی نے اہم کردار ادا کیے۔

مزید پڑھیں: اکشے ’ہاوس فل 4‘ کے ساتھ مداحوں کو ہنسانے کیلئے تیار

جبکہ ہاؤس فل 2‘ 2012 میں سامنے آئی۔ اس فلم میں اکشے اور ریتیش کے ساتھ جون ابراہم، آسن، جیکولین فرنینڈز، زرین خان، رشی کپور رندھیر کپور اور متھن چکراورتی نظر آئے۔

اس سیریز کی فلموں کو تجزیہ کاروں کے منفی ریویوز تو ملے تاہم یہ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔

فلم ‘ہاؤس فلم 4‘ اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024