• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عثمان خواجہ نے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

شائع October 12, 2018

عثمان خواجہ اور دیگر بلے بازوں کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 482رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلین ٹیم 202رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان نے دوسری اننگز 161رنز 6کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے آسٹریلیا کو میچ میں فتح کے لیے 462رنز کا ہدف دیا تھا۔

میچ کے پانچویں دن عثمان خواجہ پاکستانی باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے اور 141 رنز کی اننگز کھیلی اور جب میچ ختم ہوا تو آسٹریلیا نے 8وکٹوں کے نقصان پر 362رنز بنائے تھے۔

دبئی ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن عثمان خواجہ کا ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی

ٹریوس ہیڈ نے 72رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور عثمان خواجہ کے ہمراہ چوتھی وکٹ کے لیے 132رنزجوڑے— فوٹو: اے ایف پی

ٹریوس ہیڈ کی قیمتی وکٹ حاصل کرنے پر محمد حفیظ ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے پی

محمد عباس نے میچ میں 7وکٹیں لیں لیکن میچ کے پانچویں دن وہ کوئی وکٹ نہ لے سکے— فوٹو: اے ایف پی

عثمان خواجہ کا ٹیسٹ کرکٹ میں 7ویں سنچری اسکور کرنے کے بعد ایک انداز، انہوں نے 141رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

عثمان خواجہ کی اننگز کا خاتمہ یاسر شاہ نے کیا— فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین رن آؤٹ سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے ناقابل شکست 61رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

یاسر شاہ نے چائے کے وقفے کے بعد دو اوورز میں 3وکٹیں لے کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا تھا— فوٹو: اے ایف پی

وہاب ریاض نے میچ میں 27اوورز کیے لیکن وہ کوئی بھی وکٹ نہ لے سکے— فوٹو: اے پی

پانچویں دن کے اختتامی مراحل میں پاکستانی کھلاڑی نیتھن لایون کے خلاف کیچ کی ناکام اپیل کررہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

دبئی ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑی مصافحہ کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی