• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

امام الحق کو انجری، آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

شائع October 11, 2018
امام الحق میچ کی چوتھی اننگز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
امام الحق میچ کی چوتھی اننگز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

نوجوان اوپننگ بلے باز امام الحق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلی کی انجری کا شکار ہو کر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے دوران فیلڈنگ میں ڈائیو کرتے ہوئے امام اپنی انگلی زخمی کرا بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جیتی بازی ہار گیا، آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے امام کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ امام کے الٹے ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوا اور وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

امام کی غیرموجودگی میں اظہر علی سے اوپننگ کرا کر لیگ اسپنر شاداب خان کو فائنل الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے لیکن اس بات کا دارومدار شاداب کی گروئن انجری سے صحتیابی پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلال آصف نے آسٹریلیا کے خلاف کئی عالمی ریکارڈ توڑ دیے

امام الحق نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں محمد حفیظ کے ہمراہ 205 رنز کی شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 76رنز بنائے تھے اور دوسری اننگز میں 48رنز کے ساتھ پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 16اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024