• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

نمستے انگلینڈ کے دوسرے ٹریلر میں نئی کہانی

شائع October 9, 2018
فلم ’نمستے انگلینڈ‘ رواں ماہ 19 تاریخ کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم ’نمستے انگلینڈ‘ رواں ماہ 19 تاریخ کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کا دوسرا ٹریلر سامنے آگیا، جس میں فلم کی کہانی کا ایک نیا موڑ پیش کیا گیا ہے۔

2 منٹ 13 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں دکھایا گیا کے ارجن کپور سے شادی کرنے کے بعد پرینیتی چوپڑا انگلینڈ چلی جاتی ہیں، تاہم ارجن انہیں واپس لانے کے لیے خود دوسری شادی کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں، جس کے بعد پرینیتی یہ دیکھ کر واپس ان کی جانب متوجہ ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

یاد رہے کہ فلم ’نمستے انگلینڈ‘ اکشے کمار اور کترینہ کیف کی 2007 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ‘نمستے لندن’ کا سیکوئل ہے۔

سیکوئل فلم میں جہاں اکشے کمار کا پتا ارجن کپور نے کاٹا ہے، وہیں کترینہ کیف کی جگہ پرینیتی چوپڑا نے لی ہے۔

مزید پڑھیں: شوہر کو چھوڑ کر شہر سے پیار کرنے والی بیوی کی کہانی ‘نمستے انگلینڈ’

اس فلم کے پہلے ٹریلر میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کو ایک دوسرے سے پیار کرنے کے بعد شادی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ساتھ ہی ٹریلر میں یہ بھی دکھایا گیا تھا کہ شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا بھارتی ریاست پنجاب چھوڑ کر برطانوی ریاست انگلینڈ پہنچ جاتی ہے۔

بیوی کے فرار ہونے کے بعد ارجن کپور بھی کسی نہ کسی طرح انگلینڈ پہنچ کر بیوی کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

فلم ’نمستے انگلینڈ‘ رواں ماہ 19 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024