• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ

شائع October 8, 2018 اپ ڈیٹ October 9, 2018

اوپنرز امام الحق اور محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے اس فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے 205 رنز کی شراکت قائم کی۔

آسٹریلین باؤلرز پہلے دو سیشنز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے اور انہیں پہلی کامیابی تیسرے سیشن میں 76رنز بنانے والے امام الحق کی شکل میں ملی۔

محمد حفیظ نے شاندار سنچری اسکور کی اور 126 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے میچ کے پہلے دن تین وکٹوں کے نقصان پر 255رنز بنائے تھے۔

پاکستان کے محمد حفیظ کا نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد ایک انداز، ساتھ میں امام الحق بھی موجود ہیں— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے محمد حفیظ کا نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد ایک انداز، ساتھ میں امام الحق بھی موجود ہیں— فوٹو: اے ایف پی
محمد حفیظ اور امام الحق نے پہلی وکٹ کے لیے 205رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی
محمد حفیظ اور امام الحق نے پہلی وکٹ کے لیے 205رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلین انتہائی کوشش کے باوجود بھی دن کے ابتدائی دو سیشنز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے— فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلین انتہائی کوشش کے باوجود بھی دن کے ابتدائی دو سیشنز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے— فوٹو: اے ایف پی
محمد حفیظ سنچری کی تکمیل پر سجدہ شکر ادا کر رہے ہیں، انہوں نے 126رنز کی اننگز کے دوران 15 چوکے لگائے— فوٹو فوٹو: اے ایف پی
محمد حفیظ سنچری کی تکمیل پر سجدہ شکر ادا کر رہے ہیں، انہوں نے 126رنز کی اننگز کے دوران 15 چوکے لگائے— فوٹو فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلین فیلڈرز پاکستانی بلے باز اظہر علی کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی ناکام اپیل کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلین فیلڈرز پاکستانی بلے باز اظہر علی کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی ناکام اپیل کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
پیٹر سڈل محمد حفیظ کو آؤٹ کرنے پر جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
پیٹر سڈل محمد حفیظ کو آؤٹ کرنے پر جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
اظہر علی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 18رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے— فوٹو: اے ایف پی
اظہر علی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 18رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے— فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (1) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Oct 08, 2018 04:27am
کمال ہے!! آسٹریلیا تو اچھی ٹیم ہے۔