• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سمندر کے بادشاہ ‘ایکوامین’ اور شہزادی کی زمینی شیطانوں سے جنگ

شائع October 6, 2018
ایکوامین کو رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
ایکوامین کو رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی آنے والی سائنس فکشن فلم ‘ایکوامین’ کا یوں تو پہلا ٹریلر رواں ماہ جولائی میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں سمندروں کے بادشاہ آرتھر کری یعنی ‘ایکوامین’ کو زمینی شیطانوں سے لڑتے دکھایا گیا تھا۔

تاہم اب اس فلم کا ایکسٹینڈ ٹریلر بھی جاری کردیا گیا، جس میں نہ صرف ایکوامین بلکہ ان کی اہلیہ شہزادی میرا یعنی امبر ہارڈ کو بھی شیطانوں سے الجھتے اور ان سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اگرچہ پہلے ٹریلر سے ہی فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل تھا، تاہم نئے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں شائقین کی خواہشات کے عین مطابق متعدد ایسے مناظر ہوں گے، جو فلمی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیں گے۔

ایکسٹینڈ ٹریلر کو دیکھ کر فلمی شائقین کی توقعات مزید بڑھ جاتی ہیں اور فلم کی الجھتی کہانی کو سمجھنا مزید مشکل بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زمین کے شیطانوں سے لڑتا سمندروں کا بادشاہ ‘ایکوامین’

نئے ٹریلر میں جہاں ایکوامین کو عام روپ میں دکھایا گیا ہے، وہیں ان کی اہلیہ میرا کو بھی ان کے ساتھ عام روپ میں دکھایا گیا ہے، تاہم ساتھ ہی انہیں غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک شخصیات کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

جیسن مموا کو مزید حیران کن روپ میں دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
جیسن مموا کو مزید حیران کن روپ میں دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

ٹریلر میں ایکوامین اور میرا شیطانی مخلوق سے الجھتے اور لڑتے نظر آتے ہیں۔

ٹریلر میں سمندر میں ہونے والی جنگ کو اس طرح دکھایا گیا ہے، جیسے یہ زیر سمندر نہیں بلکہ زمین پر ہو رہی ہو۔

خیال رہے کہ فلم کی کہانی اینٹلانٹس نامی سمندری بادشاہت پر مبنی ہے، جس کی ایکوامین بادشاہ ہوتے ہیں۔

نئے ٹریلر میں حیران کن مناظر دکھائے گئے ہیں—اسکرین شاٹ
نئے ٹریلر میں حیران کن مناظر دکھائے گئے ہیں—اسکرین شاٹ

فلم میں اینٹلانٹس میں متعدد بادشاہتیں دکھائی جائیں گی، اس بادشاہت پر اس وقت برا وقت آتا ہے، جب زمینی شیطان وہاں جاتے ہیں اور پھر ایکوامین اپنی اہلیہ میرا یعنی امبر ہارڈ سمیت ان طاقتوں سے لڑنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔

ڈی سی کامک کے کردار ایکوامین پر بننے والی یہ پہلی فلم ہے، اس سے قبل اسی کردار کو 2016 کی فلم ‘ڈان آف جسٹس’ اور 2017 کی فلم ‘جسٹس لیگ’ میں پیش کیا گیا تھا۔

امبر ہارڈ کو بھی لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
امبر ہارڈ کو بھی لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

ایکوامین کا کردار جیسن میموا نے ادا کیا ہے، جو اس سے قبل بھی یہی کردار ادا کرتے نظر آئے تھے۔

فلم میں جیسن میموا کے علاوہ نکولو کڈمین، امبر ہارڈ، ولیم ڈفوئے، پیٹرک ولسن اور یحیٰ عبدالمتین کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم میں نکولو کڈمین نے جیسن مموا کی والدہ اور سمندروں پر مبنی ریاست کی شہزادی جب کہ امبر ہارڈ سمندروں کی ریاست میں موجود ایک جنگجو قبیلے کے سردار کی بیٹی کا کردار ادا کیا ہے، جو بعد میں ایکوامین کی دلہن بنتی ہیں۔

ڈائریکٹر جیمز وان کی اس فلم کو رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024