• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمران خان کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

شائع October 6, 2018
— فوٹو: وائٹ اسٹار/فائل
— فوٹو: وائٹ اسٹار/فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 10 اکتوبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

بینچ کے دیگر دو ججز میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی نے عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین پر اثاثے چھپانے اور آف شور کمپنیاں رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دینے کی علیحدہ علیحدہ درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی تھیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: عمران خان اہل اور جہانگیر ترین نااہل قرار

گزشتہ سال 15 دسمبر کو سپریم کورٹ نے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو اہل جبکہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین صادق اور امین نہیں رہے اور عدالت عظمیٰ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کو ان کے خلاف ان سائیڈ ٹریڈنگ سے متعلق کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

گزشتہ ہفتے عدالت عظمیٰ نے عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے حنیف عباسی کی فل بینچ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024