• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کےخاتمے کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرادیا

شائع October 6, 2018

خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے بھر میں دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے کریمنل ریکارڈ ویری فکیشن سسٹم (سی آر وی ایس) متعارف کرادیا۔

کے پی پولیس کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم پولیس کی موثر تفتیش کے استعداد کار کو بڑھانے کے لیے ہے جس سے بہتر تحقیق و تفتیش ہو پائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نظام کے تحت تمام تھانوں کو جرائم کے حوالے سے کمپیوٹرائزڈ دستاویزات فراہم کی جائیں گی جو سی آر وی ایس میں دستیاب ہوں گی۔

اس نظام کے تحت اشتہاری ملزمان کا ریکارڈ فون کی سِم میں پولیس اسٹیشنز، چیک پوسٹس اور جامع تلاشی کے پوائنٹس میں موجود ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان پوائنٹس میں حاضر ڈیوٹی اہلکار کسی بھی فرد کے پس منظر کی براہ راست تصدیق صرف موبائل کا بٹن دبا کر کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نے ڈیجیٹل ایف آئی آر کے نظام کے تحت 276 خصوصی سِمز تمام اضلاع کی پولیس کو مہیا کی تھیں جس کے ذریعے اب تک لاکھوں افراد کی جانچ کی گئی ہے اور اس دوران ایک ہزار 819 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

صوبائی پولیس کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس نظام کے تحت تمام دستاویزات کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں منتقل کردیا گیا ہے اور تمام متعلقہ عہدیداروں کی رسائی ایک کلک پر ہے۔


یہ خبر 6 اکتوبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024