• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انجلینا کے بعد ’روحانی معالج‘ کے ساتھ بریڈ پٹ کی قربت

شائع October 5, 2018
—فوٹو: بشکریہ ہولی وڈ لائف
—فوٹو: بشکریہ ہولی وڈ لائف

معروف ہولی وڈ جوڑے بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان طلاق کے بعد یہ افواہیں عروج پر ہیں کہ ان دنوں بریڈپٹ ’روحانی معالج‘ سیٹ ہیری کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔

برینجلینا کے نام سے مشہور اس جوڑے کے درمیان طلاق ہوئے 2 برس کا عرصہ گزر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انجلینا جولی بریڈ پٹ سے طلاق کی خواہشمند

اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ بریڈ پٹ روحانی معالج سیٹ ہیری کے عشق میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

ریڈار آن لائن کے مطابق 29 ستمبر کو دونوں ایک تقریب میں شریک ہوئے اور ہجوم کو نظر انداز کرتے ہوئے آپس کی گفتگو میں مصروف رہے۔

دوسری طرف بریڈپٹ نے ہولی ووڈ لائف کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ سیٹ ہیری کے ساتھ رومانس کا تصور ’مکمل طورپر بکواس‘ ہے۔

اس سے قبل رپورٹ سامنے آئی تھی کہ بریڈ دوبارہ ڈیٹ کے لیے تیار ہیں لیکن انہوں نے اپنی تمام تر توجہ کام اور اپنے بچوں پر مرکوز کی۔

مزید پڑھیں: روبرٹ پیٹنسن، انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان آگئے

عدالت میں بچوں کی حوالگی کا مقدمہ زیر سماعت ہے جس کا فیصلہ آنے میں خاصہ وقت درکار ہے۔

ان دنوں وہ لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ فلم Once Upon a Time in Hollywood میں مصروف ہیں۔

فائیل فوٹو: رائیٹرز
فائیل فوٹو: رائیٹرز

ایک سال قبل افواہیں تھی کہ وہ مقامی یونیورسٹی کی پروفیسر نیری اوکسمین کے ساتھ خصوصی وقت گزار رہے ہیں لیکن پھر کہا گیا کہ وہ دونوں اچھے دوستوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

چند ماہ بعد نیری اوکسمین کو ایک اور شخص کے ساتھ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اینجلینا اور بریڈ میں علیحدگی کیوں ہوئی؟

اپنے تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر پر پوری توجہ دے رہے ہیں اور انجیلنا سے طلاق کے بعد تاحال تھوڑا پریشان ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024