• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مناسب قیمت اور اچھے فیچرز سے لیس نیا نوکیا 7.1 فون متعارف

شائع October 5, 2018
— فوٹو بشکریہ نوکیا
— فوٹو بشکریہ نوکیا

اگر تو آپ مناسب قیمت میں اچھے ڈیزائن، بہتر کیمروں اور فیچرز والا فون چاہتے ہیں، تو نوکیا 7.1 آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا ایک اور اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے جس کی قیمت اور فیچرز کافی مناسب قرار دیئے جاسکتے ہیں۔

گزشتہ سال کے نوکیا 7 کا یہ اپ ڈیٹ ورژن مڈرینج اسمارٹ فون ہے جس میں آئی فون ایکس جیسا نوچ اور بیزل کافی حدک تک کم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں : نوکیا نے چپکے سے نیا اسمارٹ فون پیش کردیا

5.8 انچ اسکرین کے ساتھ ایچ ڈی آر ڈسپلے کے ساتھ 'خالص' اینڈرائیڈ ون سپورٹ کو اس فون کی خاصیت ہی سمجھی جاسکتی ہے کیونکہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس 3 سال جبکہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹس 2 سال تک فوری صارفین کو دستیاب ہوں گی۔

اور یہ ایسے فون کے لیے انتہائی زبردست ہے جو کہ قیمت کے لحاظ سے سام سنگ کے لیے گلیکسی نوٹ 9 سے 50 فیصد سے بھی زیادہ سستی ہو۔

اس فون میں کسی حد تک ڈسٹ ریزیزٹنس اور واٹر اسپرے تحفظ بھی فراہم کیا گیا ہے تاہم پانی میں ڈوبنے پر یہ ضرور خراب ہوجائے گا۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 636 پراسیسر دیا گیا ہے جو کہ گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ تیز ہے۔

اسی طرح 32 جی بی اسٹوریج اور تھری جی بی ریم یا 64 جی بی اسٹوریج اور فور جی بی ریم کے آپشنز دیئے گئے ہیں، یو ایس بی سی فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے (50 فیصد بیٹری آدھے گھنٹے میں چارج ہوسکتی ہے)۔

3600 ایم اے ایچ بیٹری، ہیڈفون جیک اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں پورٹریٹ موڈ کے لیے سافٹ وئیر سپورٹ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوکیا کے 3 نئے 'سستے' اسمارٹ فونز متعارف

فون کے بیک پر 12 اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سسٹم ہے جو کہ دھندلے پس منظر والی تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے جبکہ اسپلٹ اسکرین فون موڈ پر آپ فرنٹ اور بیک کیمروں کو بیک وقت تصاویر اور ویڈیو کے لیے استعمال کرسکتے ہیں، جس کمپنی بوتھیز قرار دیتی ہے۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

یہ فیچر گزشتہ سال نوکیا 8 میں سامنے آیا تھا۔

یہ فون رواں ماہ کے آخر میں 349 ڈالرز (لگ بھگ 37 یا 38 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024