• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عمران طاہر نے ہیٹ ٹرک کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

شائع October 4, 2018
عمران طاہر نے ہیٹ ٹرک سمیت مجموعی طور پر میچ میں 6وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی
عمران طاہر نے ہیٹ ٹرک سمیت مجموعی طور پر میچ میں 6وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے زمبابوے کے خلاف ہیٹ ٹرک اسکور کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور یہ کارنامہ انجام دینے والے سب سے زائد العمر کھلاڑی بن گئے۔

گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں عمران طاہر کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب 198رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرنے والی زمبابوین ٹیم صرف78رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

مزید پڑھیں: عمران طاہر کی ہیٹ ٹرک، زمبابوے کو 120رنز سے شکست

پاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 24رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں اور اس اننگز کے دوران ہیٹ ٹرک کا کارنامہ بھی انجام دیا۔

لیگ اسپنر نے شان ولیمز، پیٹر مور اور برینڈن مووٹا کو لگاتار تین گیندوں پر آؤٹ کر کے ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے سب سے زائد العمر کرکٹر بن گئے۔

عمران طاہر نے 39سال 190دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دے کر عالمی ریکارڈ بنایا جہاں ان سے قبل یہ ریکارڈ رنگنا ہیراتھ کے پاس تھا جنہوں نے 2016 میں 38سال اور 138دن کی عمر میں ہیٹ ٹرک کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ویلیئرز کے بعد اسمتھ اور راشد بھی پی ایس ایل میں شامل

عمران طاہر جنوبی افریقہ کی جانب سے ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے کرکٹر ہیں اور ان سے قبل چارل لینگویلڈ، جین پال ڈومینی اور کگیسو ربادا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024