• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سبز چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

شائع October 1, 2018
سبز چائے کو پینے کی عادت ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتی ہے— شٹر اسٹاک فوٹو
سبز چائے کو پینے کی عادت ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتی ہے— شٹر اسٹاک فوٹو

ذیابیطس ایسا مرض ہے جو دیگر لاتعداد بیماریوں کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

ذیابیطس کے مرض میں خون میں شوگر یا گلوکوز کی سطح بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے جبکہ لبلبہ انسولین بنانے سے قاصر ہوتا ہے جو کہ بلڈگلوکوز کو ریگولیٹ کرتا ہے۔

ذیابیطس ایسا مرض ہے جس کا ابھی مکمل علاج دستیاب نہیں، تاہم اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے، جس کے لیے صحت بخش غذا ، ورزش یا جسمانی سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کچھ غذائیں اور مشروبات بلڈشوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جن میں سے ایک سبز چائے بھی ہے۔

سبز چائے سے جسم کو کئی فوائد ہوتے ہیں، جبکہ ذیابیطس کے شکار ہونے کا خطرے کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

طبی جریدے انالز آف انٹرنل میڈیسین میں شائع ایک تحقیق کے مطابق کیفین والی سبز چائے کو پینے کی عادت ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں : ایک ہفتے تک ناشتے میں انڈوں کا استعمال کیوں کرنا چاہئے؟

اس تحقیق کے دوران رضاکاروں کو روزانہ 6 کپ سبز چائے پلائی گئی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ ان میں ذیابیطس کے شکار ہونے کا خطرہ 33 فیصد تک کم ہوگیا۔

سبز چائے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند کیوں؟

سبز چائے جسمانی وزن میں کمی میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہے اور اس طرح ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا افراد میں بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔ اس مشروب میں کیلوریز صفر ہوتی ہے جبکہ اینٹی آکسائیڈنٹس انسولین کی مزاحمت کے اثرات کم کرتی ہے۔

اسی طرح سبز چائے میں موجود پولی فینول نامی جز ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جو کہ خلیات کو نقصان پہنچے سے بچاتا ہے۔

ذیابیطس جیسے مرض کے شکار افراد میں تناﺅ اور ذہنی بے چینی کا امکان زیادہ ہوتا ہے، سبز چائے اس مسئلے پر قابو پانے میں مدد دے سکتی ہے جو کہ جسم اور ذہن کو سکون پہنچاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سبز چائے پینے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟

ذیابیطس کے مریض کتنی مقدار میں سبز چائے استعمال کریں؟

کسی بھی چیز کا بہت زیادہ استعمال نقصان دہ ہوتا ہے اور اعتدال کو اپنانا ضروری ہوتا ہے۔ سبز چائے میں موجود کیفین کی زیادہ مقدار بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔ ڈاکٹر سے بھی مشورہ کریں کہ کتنی مقدار میں سبزچائے پی سکتے ہیں اور اس سے جسم کو کتنی مدد ملے گی۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024