• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

یوٹیوب نے خاموشی سے انتہائی کارآمد فیچر متعارف کرادیا

شائع October 1, 2018
یہ فیچر یوٹیوب میں ویڈیو اوپن ہونے پر نیچے موجود ویڈیو ٹولز میں چھپا ہوا ہے— اسکرین شاٹ
یہ فیچر یوٹیوب میں ویڈیو اوپن ہونے پر نیچے موجود ویڈیو ٹولز میں چھپا ہوا ہے— اسکرین شاٹ

یوٹیوب پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویب سائٹ ہے مگر اکثر اس پر صارفین کو ایک عجیب مشکل کا سامنا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ ایک ویڈیو کھولنے کے بعد وہ اس ونڈو کو بدل نہیں سکتے۔

تاہم اب یوٹیوب نے صارفین کے اس مسئلے کو خاموشی سے حل کرتے ہوئے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

رواں سال مارچ میں یوٹیوب نے 2 ویڈیو ملٹی ٹاسکنگ ڈیسک ٹاپ فیچرز کی آزمائش شروع کی تھی، جن کا مقصد ایک ہی تھا، یعنی ویڈیو دیکھتے ہوئے سائٹ پر براﺅز کرنے میں مدد دینا۔

مزید پڑھیں : یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس

7 ماہ بعد آخرکار یوٹیوب میں منی پلیئر کے نام سے یہ پکچر ان پکچر پلے بیک کا آپشن صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

یہ فیچر یوٹیوب میں ویڈیو اوپن ہونے پر نیچے موجود ویڈیو ٹولز میں چھپا ہوا ہے۔

یہ فیچر اس طرح دکھائی دے گا— اسکرین شاٹ
یہ فیچر اس طرح دکھائی دے گا— اسکرین شاٹ

منی پلیئر آئیکون پر کلک کرنے پر ویڈیو چھوٹی ہوکر دائیں جانب چلی جاتی ہے جبکہ ویڈیو اور پبلشر کا نام نیچے دکھائی دیتا ہے، اسی طرح پلے لسٹ میں بیک ورڈ اور فارورڈ کے آپشن بھی موجود رہتے ہیں۔

اس سے صارفین کو میوزک ویڈیوز کو دوبارہ دیکھنے اور shuffle کرنے کے لیے زیادہ کنٹرول مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب کی یہ دلچسپ ٹرک جانتے ہیں؟

جب آپ منی پلیئر پر کلک کریں گے تو ویڈیو تو چھوٹی ہوجائے گی جس کے بعد پیچھے آخری وزٹ کردہ پیج کھل جائے گا، یا آپ نے گوگل سرچ کے ذریعے ویڈیو اوپن کی ہے تو پکچر ان پکچر موڈ پر جانے کے بعد یوٹیوب ہوم پیج کھل جائے گا۔

اگر اس پکچر ان پکچر موڈ کو بند کرنا ہو تو ویڈیو کے اوپری دائیں کون پر کلوز بٹن ہوگا جبکہ اس پر کلک کرنے پر ویڈیو دوبارہ بڑی ہوجائے گی۔

اسی طرح ماﺅس پر رائٹ کلک کرنے سے ایک آپشن مینیو اوپن ہوجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024