• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اجے نے آج تک کاجول کی سب سے کامیاب فلم کیوں نہیں دیکھی؟

شائع October 1, 2018
فلم 1995 میں ریلیز ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 1995 میں ریلیز ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار اجے دیوگن نے آج تک اپنی اہلیہ اداکارہ کاجول کی سب سے کامیاب فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نہیں دیکھی اور ان کے پاس اس فلم کو نہ دیکھنے کا ایک دلچسپ بہانا بھی ہے۔

دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق کاجول نے مداحوں کو بتایا کہ اجے دیوگن نے اب تک ان کی سب سے کامیاب فلم نہیں دیکھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’اجے نے آج تک یہ فلم نہیں دیکھی، میں نے بہت بار یہ سوال اجے سے کیا لیکن انہوں نے مجھے آج تک ایسا جواب نہیں دیا جس سے میں مطمئن ہوجاؤں‘۔

مزید پڑھیں: کاجول شوہر اور شاہ رخ کیساتھ گزرا وقت دوبارہ گزارنے کی خواہاں

انہوں نے مزید کہا کہ ’انہوں نے کہا کہ ایک وجہ ہے لیکن میں کبھی نہیں بتاؤں گا، آپ لوگ کیوں اجے سے یہ سوال نہیں کرتے کہ انہوں نے آج تک دل والے دلہنیا لے جائیں گے کیوں نہیں دیکھی؟‘

فلم 1995 میں ریلیز ہوئی تھی —۔
فلم 1995 میں ریلیز ہوئی تھی —۔

یاد رہے کہ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ 1995 میں ریلیز ہوئی، جس میں کاجول کے ہمراہ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔

اس فلم کی ہدایات ادیتیا چوپڑا نے دی تھی، یہ اپنے وقت کی کامیاب فلم تھی جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کو ریلیز کے تقریباً 20 سالوں بعد بھی آج تک ممبئی کے ماراٹھا مندر میں نمائش کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

کاجول کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے فلم کی ریلیز کے بعد بہت سے ایسے جوڑے تھے جنہوں نے اس فلم کے انداز کی شادی کی‘۔

واضح رہے کہ کاجول شاہ رخ خان کی بہت اچھی دوست بھی ہیں، تاہم اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے درمیان جھگڑوں کی خبریں عموماً میڈیا میں سامنے آتی رہتی ہیں۔

ان دونوں کے درمیان جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب 2012 میں شاہ رخ خان کی فلم ’جب تک ہے جاں‘ اور اجے دیوگن کی فلم ’سن آف سردار‘ سینما گھروں میں مدمقابل ریلیز ہوئی۔

کاجول نے بھی اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ اجے اور شاہ رخ ایک دوسرے کے اچھے دوست نہیں، لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔

کاجول اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو آج بھی بولی وڈ کی کامیاب جوڑی مانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اجے دیوگن نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

اجے دیوگن اور کاجول کی شادی 24 فروری 1999 میں ہوئی تھی، ان کے دو بچے بیٹی نیسا اور بیٹا یگ ہیں، 2003 میں اپنی بیٹی کے پیدائش کے بعد کاجول کئی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں، جن میں ’فنا‘، ’یو می اور ہم‘، ’مائے نیم از خان‘ وغیرہ شامل ہیں۔

کاجول اور اجے بھی ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

فلموں کے حوالے سے بات کی جائے تو شاہ رخ خان اس وقت اپنی فلم زیرو میں مصروف ہیں، جبکہ اجے دیوگن جلد تانا جی کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024