• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایپل کے مہنگے ترین آئی فونز میں بڑا مسئلہ سامنے آگیا

شائع September 30, 2018
آئی فون ایکس ایس اور آئی فون ایکس ایس میکس — اے پی فائل فوٹو
آئی فون ایکس ایس اور آئی فون ایکس ایس میکس — اے پی فائل فوٹو

آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور آئی فون ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) ایپل کے ٹیکنالوجی کے لحاط سے جدید ترین اور مہنگے ترین فونز ہیں مگر انہیں خریدنے والوں کو اس وقت ایک بڑی مشکل کا سامنا ہے۔

درحقیقت ایپل کے متعدد نئے آئی فونز نے چارج ہونے سے 'انکار' کردیا۔

یہ وہ بات ہے جس کی شکایت متعدد صارفین نے ایپل سپورٹ کمیونٹیز، ریڈیٹ، میک ریومرز، ٹوئٹر اور یوٹیوب میں کی ہے جبکہ یوٹیوب کے مقبول ترین ٹیک چینیل نے دکھایا ہے کہ یہ مسئلہ کیسے پھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیں : مہنگے ترین آئی فون ایکس ایس میکس کی اصل لاگت کیا ہے؟

صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے آئی فونز اس وقت تک چارج نہیں ہوتے جب تک اسکرین ایکٹیو نہ ہو، اس کے لیے انہیں لائٹننگ کیبل نکال کر فون کو دوبارہ چارجنگ کے لیے ری پلگ کرنا پڑتا ہے۔

آسان الفاظ میں آئی فون ایکس ایس یا آئی فون ایکس ایس میکس اس وقتچارج نہیں ہوتے جب وہ وال چارجر پر اسٹینڈبائی موڈ پر چارج ہورہے ہوں، ان میں بیشتر فونز منجمند ہوجاتے ہیں اور دوبارہ ری سیٹ کرنا پڑتے ہیں۔

یوٹیوب چینیل میں ایک ویڈیو میں 8 آئی فون ایکس ایس اور آئی فون ایکس ایس میکس ماڈلز کو ایپل کے اسٹینڈرڈ چارجر سے کنکٹ کیا گیا، جن میں سے صرف 2 ہی درست طریقے سے چارج ہوسکے۔

دیگر فونز اس وقت تک چارج نہیں ہوئے جب تک اسکرین کو دوبارہ ایکٹیو نہیں کیا گیا، جبکہ ایک فون نے کسی بھی صورت میں چارج ہونے سے انکار کردیا اور کئی منٹ تک فریز رہا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون ایکس آر میں 'آر' کا مطلب کیا ہے؟

ایپل لاکھوں آئی فونز فروخت کرتی ہے تو اس مسئلے کو کتنے صارفین نے متاثر کیا ہے، یہ لگ بھگ ناممکن ہے مگر اب تک سیکڑوں شکایات ضرور سامنے آچکی ہیں۔

اس کا حل بھی کچھ زیادہ خاص نہیں، ایک تو اوپر درج کیا جاچکا ہے (جس سے عندیہ ملتا ہے کہ لائٹننگ پورٹ ہارڈوئیر میں خامی ہے)، جبکہ ایک متبادل وائرلیس چارجر کا استعمال ہے۔

مگر یہ بھی مثالی حل نہیں کیونکہ وائرلیس چارجنگ کے لیے وقت کافی درکار ہوتا ہے جبکہ بیٹری لائف جلد ختم ہونے لگتی ہے۔

ایپل سپورٹ کمیونیٹیز کے مطابق ایپل ٹیک سپورٹ اس مسئلے سے آگاہ ہے مگر کمپنی کی جانب سے فی الحال کوئی آفیشل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024