• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بولی وڈ ‘آپا‘ شردھا کپور اسپورٹس ویمن بن گئیں

شائع September 29, 2018
فلم کو آئندہ برس ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: شردھا کپور ٹوئٹر
فلم کو آئندہ برس ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: شردھا کپور ٹوئٹر

بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور جن کی حال ہی میں سماجی مسائل پر بنی فلم ‘بتی گل میٹر چالو’ ریلیز کی گئی ہے، اب وہ اپنی آنے والی فلم کی شوٹںگ میں مصروف ہوگئیں۔

‘بتی گل میٹر چالو’ سے قبل شردھا کپور کی اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ ہارر فلم ‘استری’ کو بھی ریلیز کیا گیا تھا، جس نے حیران کن طور پر کم ہی وقت میں 100 کروڑ روپے کما کر کئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

‘استری’ کم بجٹ والی ان چند بولی وڈ فلموں میں شمار ہوگئی، جنہوں نے اپنے بجٹ سے کئی گنا زیادہ کمائی کی۔

تاہم اب شردھا کپور کی آنے والی اسپورٹس فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

حسینہ پارکر میں انہوں نے جرائم پیشہ خاتون کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ
حسینہ پارکر میں انہوں نے جرائم پیشہ خاتون کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ

ماضی میں ‘حسینہ پارکر’ جیسی فلموں میں بولی وڈ کی ‘آپا’ یعنی جرائم پیشہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی شردھا کپور اپنی آنے والی اسپورٹس فلم میں ‘بیڈمین کھلاڑی‘ بنیں گی۔

شردھا کپور نے اپنی آنے والی اسپورٹس فلم کی جھلک جاری کرتے ہوئے صرف ایک ہی لفظ ‘سائنا’ لکھا۔

تصویر میں اداکارہ کو سرخ ٹی شرٹ اور بیڈمنٹن ریکٹ تھامے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شردھا کپور نے اس تصویر کو ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا۔

یہ فلم بھارت کی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہال کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے، جنہوں نے متعدد ایونٹس میں اپنے ملک کے لیے میڈل جیتے۔

یہ بھی پڑھیں: بتی گل میٹر چالو کی سست رفتار کمائی

یہ پہلا موقع ہوگا کہ شردھا کپور کسی فلم میں اسپورٹس ویمن بنتی نظر آئیں گی، اس سے قبل جہاں وہ جرائم پیشہ خاتون بنی ہیں وہیں وہ فلموں میں گلوکارہ سمیت عام خاتون کا کردار بھی ادا کر چکی ہیں۔

شردھا کپور کی اس فلم میں ان کے ساتھ اور کون سے اداکار شامل ہوں گے، اس حوالے سے فلم کی ٹیم تصدیق نہیں کی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم کی شوٹنگ کافی تاخیر سے شروع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق فلم میں بیڈمن کھلاڑی کا کردار ادا کرنے کے لیے شردھا کپور نے اس کھیل کی خصوصی تربیت بھی حاصل کی، ساتھ ہی انہوں نے سائنا نہال اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ وقت بھی گزارا۔

بیڈمنٹن سیکھنے کے حوالے سے شردھا کپور پہلے کہ چکی ہیں کہ انہیں شروع میں یہ کھیل آسان لگتا تھا، تاہم انہیں تربیت کے دوران پتہ چلا کہ یہ کتنا مشکل ہے۔

اس فلم کو ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، تاہم تاحال اس فلم کا ںام بھی فائنل نہیں کیا، خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کا نام‘سائنا’ ہی رکھا جائے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فلم کو آئندہ برس کی ابتدائی سہ ماہی میں ریلیز کیا جائے گا۔

View this post on Instagram

#SAINA

A post shared by Shraddha (@shraddhakapoor) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024