• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

5 سال بعد ڈرامے کا حصہ بن کر عینی جعفری پرجوش

شائع September 29, 2018
عینی جعفری —فوٹو/ فائل
عینی جعفری —فوٹو/ فائل

پاکستانی اداکارہ عینی جعفری گزشتہ سال فلم ’بالو ماہی‘ میں جلوہ گر ہوئیں تھیں، تاہم اب وہ ٹیلی ویژن پر واپسی اختیار کرنے جارہی ہیں۔

وہ اس وقت ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’تجدید وفا‘ میں احمد علی اکبر، نوین وقار اور ہارون شاہد کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

عینی جعفری 2013 سے کسی پاکستانی ڈرامے کا حصہ نہیں بنیں، جبکہ اب ان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹیلی ویژن پر واپسی کرکے کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ٹیلی ویژن پر ڈراموں کے ساتھ میرا کیریئر شروع ہوا تھا، ہمارے اسکرپٹس بہت شاندار ہوتے ہیں، ان ڈراموں میں اہم کہانیاں دکھائی جاتی ہیں اور مجھے واقعی ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے میں گھر واپس آگئی ہوں‘۔

اپنے ڈرامے تجدید وفا کے بارے میں اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ایک ایسا فیملی ڈرامہ ہے جس میں مختلف رشتے دکھائے گئے ہیں، جیسے ساس اور بہو کا رشتہ، بھائی بہنوں کا رشتہ اور میاں بیوی کا رشتہ، ہر کوئی خود کو اس ڈرامے سے جوڑ سکتا ہے‘۔

ان کے ڈرامے کی کہانی سمیرا افضل نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات الیاس کشمیری دے رہے ہیں۔

عینی نے اس ڈرامے کے علاوہ ابھی کسی اور نئے پروجیکٹ کا حصہ بننے کے بارے میں نہیں بتایا، جبکہ اداکارہ نے فی الحال کوئی فلم بھی سائن نہیں کی۔

خیال رہے کہ ان کی ڈیبیو فلم بالو ماہی پاکستان سینما گھروں میں ناکام ثابت ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024