• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوک اسٹوڈیو 11 کی چھٹی قسط کے ‘ہوا ہوا’ پر سب جھومنے لگے

شائع September 28, 2018
چھٹی قسط میں بھی تین گانے ریلیز کیے گئے—اسکرین شاٹ
چھٹی قسط میں بھی تین گانے ریلیز کیے گئے—اسکرین شاٹ

رواں برس 24 جولائی کو ‘ہم دیکھیں گے’ سے شروع ہونے والے کوک اسٹوڈیو 11 کی چھٹی قسط بھی ریلیز کردی گئی۔

کوک اسٹوڈیو کی چھٹی قسط میں بھی پانچویں، چوتھی اورتیسری قسط کی طرح صرف 3 گانے ریلیز کیے گئے۔

کوک اسٹوڈیو کی ابتدائی 2 قسطوں میں چار، چار گانے ریلیز کیے گئے تھے۔

پہلی قسط گزشتہ ماہ 10 اگست کو ریلیز کی گئی تھی، جس میں ‘شکوہ جواب شکوہ’ سمیت 4 گانے ریلیز کیے گئے تھے۔

پہلی قسط کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پہلی بار کوک اسٹوڈیو میں خواجہ سراؤں کا گانا بھی ریلیز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوک اسٹوڈیو 11 کی پہلی قسط کے ‘شکوہ جواب شکوہ‘ کی دھوم

کوک اسٹوڈیو کی دوسری بھی گزشتہ ماہ 17 اگست کو ریلیز کی گئی تھی۔

دوسری قسط میں بھی 4 گانے ریلیز کیے گئے تھے اور اس قسط کے گانے ‘گھوم چرخڑا’ نے دھوم مچادی تھی۔

تیسری قسط کو 24 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا، جس میں ‘میرا پیا گھر آیا’ سمیت تین گانے ریلیز کیے گئے تھے اور تینوں نے شائقین کو خوب متاثر کیا۔

تیسری قسط کے گانے ’اللہ کریسی’ اور ‘روئے روئے’ سے بھی شائقین خوش ہوئے۔

مزید پڑھیں: کوک اسٹوڈیو 11 کی دوسری قسط کے‘گھوم چرخڑا’ کے چرچے

تاہم 31 کو جاری کی گئی کوک اسٹوڈیو کی چوتھی قسط کے تینوں گانے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔

چوتھی قسط میں ‘آتش‘ ’نمی دانم’ اور ‘ماہی آجا’ جیسے گانے ریلیز کیے گئے، مگر تینوں گانے کوئی خاص کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

تاہم پھر بھی ‘نمی دانم’ کچھ شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کوک اسٹوڈیو 11 کی تیسری قسط کے ‘میرا پیا گھر آیا’ نے دل جیت لیے

کوک اسٹوڈیو کی پانچویں قسط کو رواں ماہ 7 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا، اس قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے تھے۔

پانچویں قسط میں ایک گانا سندھی اور دوسرا سرائیکی زبان میں جاری کیا گیا تھا۔

سندھی زبان میں جاری کیے گئے گانے ‘داستان مومل رانو’ کو ‘دی اسکیچ’ بینڈ کے سیف سمیجو نے ساتھیوں سمیت گایا تھا۔

اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام سے منتخب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کوک اسٹوڈیو 11 کی چوتھی قسط شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اگرچہ اسی گانے کو ماضی میں کئی دیگر بڑے سندھی گلوکار بھی گا چکے ہیں ، تاہم کوک اسٹوڈیو میں اسے جدید موسیقی کے ساتھ پیش کیا گیا۔

پانچویں قسط کے گانے ‘دل ہے پاکستانی’ نے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

تاہم پانچویں قسط کے سرائیکی زبان کے گانے ’مست ملنگ دا کتا ای’ نے سب کو اپنا دیوانہ بنایا تھا۔

اب کوک اسٹوڈیو کی چھٹی قسط کو بھی جاری کردیا گیا، اس بار پانچویں اور چھٹی قسط میں محرم الحرام کے عشرے کی وجہ سے کافی گیپ رکھا گیا اور 21 دن بعد 28 ستمبر کو چھٹی قسط جاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوک اسٹوڈیو 11 کی 5 ویں قسط کے ‘ملنگ’ کے سب دیوانے

چھٹی قسط میں بھی تین گانے ریلیز کیے گئے، جن میں سے ‘الا اللہ، ہوا ہوا اور تیرے لیے‘ شامل ہیں۔

اگرچہ تینوں گانوں نے شائقین کو خوب محفوظ کیا، تاہم ماضی کے مقبول گانے ‘ہوا ہوا’ نے سب کو جھومنے پر مجبور کیا۔

الا اللہ

اس گانے کو ساؤنڈ آف کلاچی میوزیکل بینڈ نے گایا ہے، جس میں مشرق و مغرب کی موسیقی کا امتزاج کیا گیا۔

ہوا ہوا

1980 میں موسیقی کی دنیا میں دھوم مچانے والے حسن جہانگیر کے گانے ‘ہوا ہوا’ کو جدید انداز میں پیش کرکے مداحوں کو ایک اور تحفہ دیا گیا۔

اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حسن جہانگیر نے خود بھی آواز کا جادو جگایا ہے، جب کہ معروف گلوکارہ گل پنڑہ نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے۔

تیرے لیے

صوفی طرز پر جدید انداز میں گائے گئے اس گانے میں علی عظمت، ریاض قادری اور غلام علی قادری نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

اس گانے میں جہاں جدید موسیقی کو شامل کیا گیا ہے، وہیں اس میں صوفیانہ انداز بھی شامل کیا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

riz Sep 29, 2018 07:18am
Hawa Hawa... in my uncle's wedding in 1990/89 this was the song to perform and dance. its really amazing to listen to this song now, this song will be in history,, a classic.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024