• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

میسنجر کے بعد اب واٹس ایپ میں اشتہارات دکھانے کا اعلان

شائع September 28, 2018
ابھی صرف واٹس ایپ ہی فیس بک کی ایسی اپلیکشن تھی جس میں کوئی اشتہار نظر نہیں آتا تھا— شٹر اسٹاک فوٹو
ابھی صرف واٹس ایپ ہی فیس بک کی ایسی اپلیکشن تھی جس میں کوئی اشتہار نظر نہیں آتا تھا— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو بری خبریہ ہے کہ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن میں اب اشتہارات کی بھرمار بہت جلد ہونے والی ہے بلکہ آئی او ایس ڈیوائسز میں تو ایسا شروع ہوچکا ہے۔

فیس بک اپنی زیرملکیت واٹس ایپ کے اسٹوریز (جسے اسٹیٹس کا نام دیا گیا ہے) فیچر میں اشتہارات کو دکھا کر آمدنی بڑھانے والی ہے۔

گزشتہ دنوں واٹس ایپ کے شریک بانی برائن ایکٹن نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک نے جب اس ایپ کو خریدا تھا، جب سے ہی وہ اس میں اشتہارات چلانے کی منصوبہ بندی کررہی تھی، جس پر عدم اتفاق کے باعث انہوں نے کمپنی کو چھوڑا۔

فیس بک نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ اسٹیٹس سیکشن میں اشتہارات کو دکھانے کا سلسلہ شروع کررہی ہے اور یہ فارمیٹ بالکل ویسا ہی ہوگا جیسے انسٹاگرام اسٹوریز میں دکھانے جانے والے اشتہارات کا۔

مزید پڑھیں : فیس بک میسنجر بھی اشتہارات سے بھرنے کیلئے تیار

کمپنی کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ وہ فیس بک اور میسنجر اسٹوریز میں بھی اشتہارات کی بھرمار کرنے والی ہے۔

ابھی انسٹاگرام، میسنجر اور فیس بک پر صارفین کو ٹارگٹڈ اشتہارات دکھائے جاتے ہیں اور صرف واٹس ایپ ہی فیس بک کی ایسی اپلیکشن تھی جس میں کوئی اشتہار نظر نہیں آتا تھا۔

واٹس ایپ کے ایک پرانے بلاگ پوسٹ میں بھی فخریہ انداز میں وضاحت کی گئی تھی کہ آخر اس ایپ میں اشتہارات کیوں نہیں چلائے جاتے، مگر اب صورتحال بدلنے والی ہے۔

واٹس ایپ میں جزوی تبدیلی تو رواں سال اسی وقت آگئی تھی جب فیس بک نے اس کی بزنس ایپ کے ذریعے کمانے کا سلسلہ شروع کیا، جس کے تحت کاروباری اداروں سے مخصوص فیچرز کے لیے فیس لی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک اب واٹس ایپ سے بھی پیسے کمانے کے لیے تیار

اسی طرح واٹس ایپ میں یوپی آئی پر مبنی پیمنٹ طریقہ کار کو بھی شامل کیا جائے گا۔

واٹس ایپ پیمنٹ فی الحال آزمائشی مراحل سے گزرنے والا فیچر ہے جسے 10 لاکھ صارفین پر آزمایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک نے 2014 میں واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالرز کے عوض خریدا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024