• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جب بچے بات نہ سنیں تو والدین کو کیا کرنا چاہیے؟

شائع September 28, 2018 اپ ڈیٹ December 14, 2018

جب آپ کا بچہ چلنا سیکھنا شروع کرتا ہے تو کئی نئے چیلنجز آپ کے سامنے سر اٹھائے موجود ہوتے ہیں، خاص طور پر تب جب آپ کا بچہ آپ کی بات سنتا نہیں ہے۔

جب میرے بچے نے چلنا سیکھا تو وہ اکثر پارکنگ لاٹ میں چلا جاتا تھا، بجلی کی تاریں کھینچتا، فرش پر کھانا گرا دیتا اور جب میں اسے درست کرنے کی کوشش کرتی تو وہ مجھ پر مزاحیہ چہرے بناتا۔

تو جب آپ کا بچہ بھی آپ کی بات نہ سنے تو آپ ان 10 طریقوں پر عمل کرسکتے ہیں۔

1: بچے کو اس کے نام سے بلائیں

چھوٹے بچوں کو پیار کے ناموں سے پکارنا نہایت عام ہے۔ میں بھی اپنے بیٹے کو عجیب و غریب ناموں سے پکارتی ہوں مگر جب سننے کی باری آئے تو میں نے پایا ہے کہ بچے کا حقیقی نام سب سے مؤثر رہتا ہے۔ بچے کا حقیقی نام استعمال کرنے سے اس کی توجہ حاصل ہوتی ہے اور اسے محسوس ہوتا ہے کہ آپ اہم معلومات انہیں دینے والے ہیں۔

مزید پڑھیے: دباؤ کے سبب خود کو اذیت پہنچانے والے بچوں کے والدین کیا کریں؟

2: بچے کی سطح پر آ جائیں

یہ میں نے نرس کے طور پر کُل وقتی ملازمت کے دوران سیکھا۔ ہمیں سکھایا گیا تھا کہ ہمیں مریض کی آنکھوں کی سطح پر آنا ہے تاکہ انہیں معلوم ہو کہ ہمیں واقعی ان کی فکر ہے۔ اگر کوئی مریض بستر میں ہوتا تو ہم کسی طرح نیچے یا کرسی پر بیٹھ جاتے تاکہ ان کی آنکھوں میں دیکھا جا سکے۔

اس تکنیک کا اطلاق ہر کسی پر ہوتا ہے۔ جب آپ کا بچہ آپ کی بات نہ سنے تو بات کرنے سے پہلے نیچے بیٹھ جائیں اور جب آپ ایک ہی سطح پر ہوں تو آپ ایک دوسرے کو زیادہ بہتر انداز میں دیکھ اور سن سکتے ہیں جو کہ سننے کے لیے بہتر ہے۔

3: آنکھیں ملا کر بات کریں

یہ ان والدین کے لیے بہت ہی مؤثر طریقہ ہے جن کے بچے ان کی بات نہیں سنتے۔ جب ایک مرتبہ آپ بچے کی سطح پر آجائیں تو ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں، انہیں ان کے نام سے بلائیں اور بات کرنے کے لیے تب تک انتظار کریں جب تک کہ آپ دونوں کی آنکھیں مل نہیں جاتیں۔ صرف اسی وقت آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کا بچہ آپ کی بات سن رہا اور اس پر توجہ دے رہا ہے یا نہیں۔

4: اشاروں اور تاثرات کا استعمال کریں

چلنا سیکھ رہے بچے زبان کا کافی حصہ سمجھتے ہیں مگر اشاروں اور چہرے کے تاثرات سے آپ اپنا پیغام زیادہ واضح کرکے ان کی فہم بہتر بنا سکتے ہیں۔ آپ کے بچے کو آپ کی کہی ہوئی بات تب زیادہ سمجھ آئے گی جب آپ اپنی بھنویں چڑھا کر یا اپنا سر ہلا کر انہیں ہدایات دیں۔ اسی طرح اگر آپ کا بچہ کچھ اچھا کر رہا ہو تو آپ خوشی کے تاثرات اور سر ہلانا استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: بچوں کے ساتھ دستر خوان پر بہتر وقت کیسے گزاریں؟

5: حقیقت پسند توقعات رکھیں

اپنے بچے کی عمر کے لحاظ سے اس سے امیدیں رکھیں۔ چلنا سیکھ رہے زیادہ تر بچے صرف کچھ ہی مرتبہ آپ کی بات مانیں گے۔ اس لیے ان سے ہر بات ماننے کی توقع کرنا حقیقت پسندانہ عمل نہیں ہوگا۔

6: ہدایات مختصر رکھیں

آپ کی ہدایات جتنی مختصر ہوں گی آپ کے بچے کی جانب سے ان کے سننے اور سمجھنے کا امکان زیادہ ہوگا۔ بچے آسانی سے طویل ہدایات کو بھول سکتے ہیں اور سننا بند کرسکتے ہیں۔ بس ایک یا 2 چھوٹے جملے استعمال کریں۔

7: تعریف کا مؤثر استعمال کریں

جب آپ کے بچے آپ کی بات نہ سن رہے ہوں تو درست تعریف کا استعمال کرنا اہم ہے۔ ’شاباش‘، ’آپ جیت گئے‘ جیسے الفاظ وقتی تعریف تو ہیں مگر ان سے یہ نہیں معلوم ہوتا کہ بچے نے کیا کام اچھا کیا ہے، چنانچہ طویل مدت میں ایسے بچے خود پسند اور خود سر بن جاتے ہیں۔

اس کے بجائے بچے کو اچھی طرح سمجھائیں کہ اس نے کس صورتحال میں کیا اچھا کام کیا ہے اور اس کے لیے شاباش کا لفظ استعمال نہ کریں۔ ایک مثال یہ ہوسکتی ہے کہ آپ انہیں کہیں، ’آپ کو سارے کھلونے فوراً سمیٹنے کا آسان طریقہ مل گیا‘ یا پھر ’آپ نے اپنی بہن کے ساتھ شائستگی سے کھیلا۔‘

اپنے بچے کی انفرادی قوتوں کو سمجھ کر آپ ان کی مدد کرسکتے ہیں کہ وہ، وہ کام زیادہ کریں جو آپ کو پسند ہیں اور وہ کام کم کریں جو آپ کو نا پسند ہیں۔

8: خوشبو دار تیل کا استعمال کریں

یہ سننے میں عجیب لگ سکتا ہے مگر ہم گھر میں موڈ بحال رکھنے کے لیے اکثر خوشبودار تیل استعمال کرتے ہیں۔ کچھ ماہ قبل اگر مجھے کوئی ایسا کہتا تو میں بھی ہنس دیتی، مگر لیونڈر اور پیس اینڈ کامنگ (peace and calming) آئل وہ 2 تیل ہیں جنہیں ہم اپنے بچے کو پُرسکون رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، خاص طور پر سونے سے قبل۔

مزید پڑھیے: وہ 5 عام غلطیاں جو تمام والدین کرتے ہیں

9: سرگوشی کی تکنیک کا استعمال کریں

جب سب ناکام ہوجائے تو میں سرگوشی شروع کر دیتی ہوں اور بالکل خاموش ہوجاتی ہوں۔ جب میں اپنے بچے کی سطح پر ہوں، وہ میری آنکھوں میں دیکھ رہا ہو اور مجھے معلوم ہو کہ وہ سننے کے لیے تیار ہے، تو میں سرگوشی شروع کر دیتی ہوں بالکل ایسے جیسے کہ اسے کچھ خفیہ بات بتا رہی ہوں۔ وہ بہت احتیاط کے ساتھ سننے لگتا ہے اور اکثر مسکرا بھی دیتا ہے۔ مجھے اس تکنیک کا استعمال اس وقت بھی پسند ہے جب وہ گھر میں چلّا رہا ہو یا مجھے اس پر غصہ کرنے کا دل چاہ رہا ہو۔ اس کے الٹ کریں اور سرگوشی کریں، یہ بہت مزیدار کام ہے۔

10: گا کر سمجھائیں

جب آپ کا بچہ سن نہ رہا ہو تو موسیقی کا استعمال ایک طاقتور طریقہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سے آپ کے بچے کا موڈ بہتر ہوسکتا ہے، ان کی توجہ حاصل ہوسکتی ہے اور وہ آپ کی بات سننے پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔ سرگوشیوں کے علاوہ آپ کا گانا بھی ان کے لیے زیادہ مزیدار ہوسکتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Sahil Sep 29, 2018 02:58am
Good points except the fragrant oil idea. That is essentially a chemical and if it has soothing affect on adults then children should be saved from it.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024