• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر کے بعد ہدایت کار پر بھی ہراساں کرنے کا الزام

شائع September 28, 2018
تنوشری دتہ نے ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری پر بھی انہیں ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
تنوشری دتہ نے ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری پر بھی انہیں ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے معروف اداکار نانا پاٹیکر کے بعد اب ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری پر بھی انہیں جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگادیا ہے۔

اداکارہ نے ڈی این اے انڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ 2005 کی فلم ’چاکلیٹ: ڈیپ ڈارک سیکریٹس‘ کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری کا رویہ ان کے ساتھ غیر مناسب تھا۔

یاد رہے کہ اس فلم میں تنوشری دتہ کے ساتھ عرفان خان، سنیل شیٹھی، عمران ہاشمی، انیل کپور اور ارشد وارثی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

مزید پڑھیں: نانا پاٹیکر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، تنوشری دتہ

اپنے انٹرویو میں تنوشری دتہ نے شوٹنگ کے دوران ہوئے ایک واقع کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’فلم کے لیے بارش میں ایک سین شوٹ کرنا تھا، جس میں ہدایت کار کو عرفان خان پر فوکس کرنا تھا، اس دوران میں کیمرے میں نظر نہیں آنے والی تھی، اس سین میں بس عرفان خان کو کسی چیز کو دیکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کرنا تھا جس کے لیے ویویک اگنی ہوتری نے مجھے کپڑے اتار کر بارش میں رقص کرنے کو کہا، تاکہ عرفان خان کا سین اچھی طرح مکمل ہوسکے‘۔

تنوشری دتہ نے 2005 کی اپنی فلم ’چاکلیٹ‘ میں موجود اس سین کا حوالہ دیا—۔
تنوشری دتہ نے 2005 کی اپنی فلم ’چاکلیٹ‘ میں موجود اس سین کا حوالہ دیا—۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اس کے فوری بعد عرفان خان نے میرا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے رقص کی کوئی ضرورت نہیں اور میں خود ہی تنوشری کو دیکھے بغیر یہ سین شوٹ کرسکتا ہوں‘۔

تنوشری دتہ نے مزید کہا کہ اس موقع پر ساتھی اداکار عرفان خان کے ساتھ ساتھ سنیل شیٹھی نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’سنیل شیٹھی بھی اس موقع پر آگے آئے اور کہا کہ اس سین کو شوٹ کرانے کے لیے وہ عرفان خان کی مدد کرسکتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں جاری می ٹو مہم کا آغاز تنوشری دتہ نے بھارت میں کیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران 34 سالہ ماڈل و اداکارہ تنوشری دتہ نے 67 سالہ نانا پاٹیکر نے پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے۔

ماڈل و اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ نانا پاٹیکر کا خواتین کے ساتھ رویہ نازیبا ہوتا ہے اور ان کی اس عادت سے اکشے کمار جیسے بڑے بڑے اداکار بھی واقف ہیں۔

تنوشری دتہ نے 2008 کا واقعہ سناتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نانا پاٹیکر نے انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران نازیبہ رویے کا نشانہ بنایا تھا۔

بعدازاں نانا پاٹیکر نے اداکارہ کے الزامات کو بےبنیاد ٹھراتے ہوئے ان پر قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نانا پاٹیکر نے اداکارہ کو جنسی ہراساں کرنے کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم پروڈیوسر جینس اسکوئرا نے بھی ایک ٹویٹ میں تنوشری دتہ کے نانا پاٹیکر پر لگائے الزام کی حمایت کی۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وہ ‘ہارن: اوکے پلیز’ کی شوٹنگ کے دوران موجود تھیں جب نانا پاٹیکر نے تنوشری کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

جینس نے یہ بھی کہا کہ ’کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو 10 سال پہلے بھی ہوں لیکن آپ کے ذہن میں آج تک کافی تازہ رہتے ہیں‘۔

جس کے بعد بولی وڈ اداکار و گلوکار فرحان اختر، اداکار پریانکا چوپڑا، لکھاری ٹونکل کھنہ اور اداکارہ سوارا بھاسکر بھی تنوشری کے سپورٹ میں آگے آئے۔

فرحان اختر نے جینس کی ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’تنوشری دتہ نے 10 سال قبل اس وقت بھی آواز اٹھائی تھی جب ان کا کیریئر مشکلات کا شکار تھا، ان کی کہانی آج بھی تبدیل نہیں ہوئی، تنوشری کی اس بہادری پر انہیں سراہا جانا چاہیے، ان کی سوچ پر سوالات نہیں اٹھانے چاہیے‘۔

پریانکا چوپڑا نے بھی فرحان اختر کی بات سے اتفاق کیا۔

سوارا بھاسکر بھی تنوشری کے سپورٹ میں آگے آئیں۔

جبکہ ٹونکل کھنہ نے مطالبہ کیا کہ تنوشری کو تنقید کا نشانہ بنانے سے قبل لوگوں کو جینس کا ٹویٹ پڑھنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کام کے دوران مطمئن محسوس کرنا ہر خاتون کا حق ہونا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024