• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’نہ تو میں تنوشری دتہ ہوں اور نہ ہی میرا نام نانا پاٹیکر ہے‘

شائع September 27, 2018
امیتابھ بچن سے یہ سوال ان کی فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران پوچھا گیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
امیتابھ بچن سے یہ سوال ان کی فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران پوچھا گیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن سے ان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران نانا پاٹیکر اور تنوشری دتہ کے حوالے سے سامنے آئے تنازعے پر سوال کیا گیا۔

امیتابھ بچن اس موقع پر اپنے ساتھی اداکار عامر خان، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ موجود تھے۔

ایک موقع پر رپورٹر نے امیتابھ بچن سے ان کی فلم سے ہٹ کر بولی وڈ میں کھڑے ہوئے نئے تنازع پر سوال کیا۔

مزید پڑھیں: نانا پاٹیکر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، تنوشری دتہ

خیال رہے کہ رواں ہفتے اداکارہ تنوشری دتہ نے معروف اداکار نانا پاٹیکر پر انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

جس کے بعد رپورٹرز دوسرے اسٹارز سے اس معاملے پر سوال کرتے نظر آئے۔

ایسے ہی ایک رپورٹر نے امیتابھ بچن سے جب اس پر اپنی رائے ظاہر کرنے کو کہا تو انہوں نے کہا کہ ’نہ تو میں تنوشری دتہ ہوں اور نہ ہی نانا پاٹیکر‘۔

جس کے بعد یہی سوال عامر خان سے پوچھا گیا تو اداکار نے کہا کہ ’اگر ایسا ہوا ہے تو یہ کافی افسوس کی بات ہے، لیکن اس معاملے پر تحقیق ہونی چاہیے اور ہم کوئی نہیں ہوتے جو اتنے سنگین مسائل پر اپنا بیان دیں‘۔

خیال رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں می ٹو مہم میں خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، جہاں ہولی وڈ میں اداکارائیں اب ان شخصیات کا کھل کر نام لے رہی ہیں جنہوں نے کیریئر کے کسی موڑ پر انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، وہیں اب بولی وڈ میں تنوشری دتہ پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے اس مہم کا سہارا لیتے ہوئے نانا پاٹیکر کا نام لے کر ان پر الزام عائد کیا ہو۔

اس سے قبل بولی وڈ اداکاراؤں نے انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ اور جنسی تشدد جیسے مسائل پر بات تو کی ہے تاہم کبھی کسی اسٹار کا اس میں ملوث ہونے پر براہ راست نام نہیں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024