• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

سلیکشن کمیٹی کا سرفراز کو آئندہ سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ

شائع September 25, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ناقص فارم اور رواں سیزن میں پاکستان کے مصروف شیڈول کو دیکھتے ہوئے انہیں آئندہ سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرفراز احمد نے گزشتہ چار سال کے دوران 140 سے زائد انٹرنیشنل میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مستقل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے وہ انہیں اپنی سابقہ فارم کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: شہزاد کی سنچری، شاہد آفریدی کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کپتان کی موجودہ فارم اور رواں سیزن میں قومی ٹیم کے مشکل شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ کے خلاف انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کو ایشیا کپ کے بعد آسٹریلیا سے ٹیسٹ اور ٹی20 سیریز کھیلنی ہے جس کے بعد گرین شرٹس متحدہ عرب امارات میں مکمل سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گی۔

اس کے بعد پاکستانی ٹیم مکمل سیریز کے لیے جنوبی افریقہ جائے گی اور پھر پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کی مہمان بنے گی۔

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ سے قبل کپتان سرفراز احمد کو انجری سے بچانے کے لیے انہیں چند میچوں میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ممکنہ طور پر آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انہیں آرام دیا جا سکتا ہے۔

سلیکشن کمیٹی سرفراز کو چند میچز آرام میں دے کر محمد رضوان کو آزمانا چاہتی ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ کے لیے پاکستان اے ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح 'تُکا' قرار

سرفراز احمد گزشتہ سال چار سال سے پاکستان کی جانب سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور والدہ کی بیماری کے باعث دورہ آسٹریلیا کے دوران صرف ون ڈے میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور بورڈ نے متفقہ طور پر کپتان کو آرام دیے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ اس سلسلے میں ان کی رائے کے منتظر ہیں جس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024