• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹرمپ نے پاک-امریکا تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا، وزیرخارجہ

شائع September 25, 2018 اپ ڈیٹ September 26, 2018
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں ان کا رویہ مثبت تھا اورانہوں نے پاکستان سے تعلقات کی از سرنوبحالی پر اتفاق کیا۔

اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘گزشتہ رات عشائیے میں صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی اور ان کے ساتھ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر گفتگو کا موقع ملا’۔

ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے ان سے گزارش کی کہ ہمارا ایک دیرینہ تعلق رہا ہے اور ہمیں اپنے تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے اور صدر ٹرمپ نے اتفاق کیا’۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے ان کا رویہ مثبت دکھائی دیا اور انہوں نے کہا کہ بالکل ہم تعلقات بحال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘عشائیے میں سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات ہوئی اور 2 تاریخ کو ہماری دوسری ملاقات طے ہوچکی ہے جس کے لیے وہ بھی منتظر ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں ان کا رویہ دیکھ کر خوشی ہوئی اور انہوں نے وزیراعظم کو خیر سگالی کا پیغام دیا’۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 22 ستمبر کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے ہمراہ امریکا روانہ ہوگئے تھے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

شاہ محمود قریشی 26 ستمبر کو سارک وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور 29 ستمبر کو پاکستانی وزیر خارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024