• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

زیرو سائز ٹرینڈ متعارف کرانے والی کرینہ کا خواتین کو وزن سے متعلق مشورہ

شائع September 25, 2018
اداکارہ کا ماننا ہے کہ انہوں نے ہر طرح کے جسمانی شیپ کے ساتھ فلموں میں کام کیا—فوٹو: کرینہ کپور انسٹاگرام
اداکارہ کا ماننا ہے کہ انہوں نے ہر طرح کے جسمانی شیپ کے ساتھ فلموں میں کام کیا—فوٹو: کرینہ کپور انسٹاگرام

بولی وڈ بیبو کرینہ کپور جو جلد ہی کرن جوہر کی میگا بجٹ فلم ‘تخت’ میں پہلی بار رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی، انہوں نے وزن کو اپنی صحت اور خوبصورتی کے لیے مسئلہ سمجھنے والی خواتین کو مفید مشورے دیے ہیں۔

اگرچہ کرینہ کپور خان نے پہلے بھی خواتین کو وزن کم کرنے اور توند گھٹانے سمیت فٹ اور خوبصورت نظر آنے کے لیے مشورے دیے ہیں، تاہم اس بار انہوں نے کچھ منفرد مشورے دیے ہیں۔

پہلے زیرو سائز، پھر شادی شدہ خاتون اور بعد ازاں حمل کے ساتھ اور اب پہلے بچے کی پیدائش کے بعد اپنی مختلف جسمانی ساخت کے ساتھ فلموں اور فیشن شوز میں جلوہ گر ہونے والی کرینہ کپور کا ماننا ہے کہ ہر خاتون کو اپنی فطرت اور نوعیت کے حساب سے وزن برقرار رکھنا چاہیے۔

انڈین ایکسپریس کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کرینہ کپور نے بتایا کہ انہوں نے اپنی مختلف جسمانی ساخت کے ساتھ کام کیا اور ہر ساخت میں انہوں نے خود کو پر سکون محسوس کیا۔

ادکارہ 2000 میں اپنی پہلی فلم رفیوجی کے ایک منظر میں—اسکرین شاٹ
ادکارہ 2000 میں اپنی پہلی فلم رفیوجی کے ایک منظر میں—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے بتایا کہ شادی سے پہلے وہ انتہائی کم وزن، پھر شادی شدہ خاتون، بعد ازاں حمل ٹھہرنے اور اب پہلے بچے کی پیدائش کے بعد بھی وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انہوں نے ان تمام ساخت کے ساتھ اپنے کام کو جاری رکھا۔

کرینہ کپور نے بتایا کہ اداکاراؤں کو اپنا وزن کم رکھنا پڑتا ہے، تاہم لازمی نہیں ہے کہ ہر کوئی ایسا ہی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور خان نے موٹاپا دور رکھنے کا نسخہ بتا دیا

اداکارہ نے تمام خواتین کو وزن کے حوالے سے مشورہ دیا کہ ہر خاتون کو اپنی فطرت اور طبیعت کے مطابق وزن برقرار رکھنا چاہیے۔

انہوں نے اتفاق کیا کہ اگر کوئی خاتون اضافی وزن کے ساتھ خود کو پرسکون محسوس کرتی ہے تو یہی ان کے لیے بہتر ہوگا، کیوں کہ صحت، خوبصورتی اور سکون کے لیے وزن کا کم کرنا لازمی نہیں۔

ادکارہ 2005 کی فلم بے وفا کے ایک منظر میں—اسکرین شاٹ
ادکارہ 2005 کی فلم بے وفا کے ایک منظر میں—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ کرینہ کپور نے شادی سے قبل 2009 میں ریلیز ہونے والی ایکشن کامیڈی فلم ‘ٹشن’ کے لیے اپنا وزن انتہائی کم کرکے خود کو زیرو سائز میں ڈھالا تھا۔

اس وقت کرینہ کپور کی عمر 27 سال تھی اور ان کے اسی شیپ کے بعد اداکاراؤں میں زیرو سائز کا ٹرینڈ مقبول ہوا تھا۔

اس فلم کے کئی سال تک کرینہ کپور اسی سائز میں ںظر آئیں، تاہم بڑھتی عمر اور شادی کے بعد بچے کی پیدائش کے بعد ان کا وزن بڑھ چکا تھا۔

تاہم اب ایک بار پھر وہ اپنے کم وزن کی وجہ سے اداکاراؤں اور نوجوان لڑکیوں میں مقبول ہو رہی ہیں۔

ادکارہ 2009 کی فلم ٹشن کے ایک منظر میں زیرو سائز شیپ میں—اسکرین شاٹ
ادکارہ 2009 کی فلم ٹشن کے ایک منظر میں زیرو سائز شیپ میں—اسکرین شاٹ

2012 میں سیف علی خان سے شادی کرنے اور پھر 2016 میں بیٹے تیمور علی خان کو جنم دینے کے بعد رواں برس بچے کی پیدائش کے بعد پہلی فلم ‘ویرے دی ویڈنگ’ میں نظر آئی تھیں۔

اطلاعات تھیں کہ بیبو پر فلمی دنیا میں واپسی کے لیے ان پر خود کو جسمانی طور پر فٹ رکھنے کا دباؤ ہے، اس دوران کرینہ کپور کو ایکسرسائیز کے لیے فٹنیس کلبز میں بھی دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور نے توند سے نجات کیلئے بہترین غذا بتادی

بعد ازاں انہوں نے خود بھی خواتین کو وزن کم کرنے کے طریقے بتائے اور انکشاف کیا کہ انہوں نے بچے کی پیدائش کے بعد اپنا 20 کلو وزن کم کیا۔

ادکارہ 2012 میں اپنی شادی کے سنگیت کے دوران—فوٹو: ٹاکی ووڈ
ادکارہ 2012 میں اپنی شادی کے سنگیت کے دوران—فوٹو: ٹاکی ووڈ

کرینہ کپور نے اپنا وزن کم کرنے اور اپنی فٹنیس برقرار رکھنے کے لیے پرسنل فٹنیس ٹرینر کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

تاہم اب ان کا ماننا ہے کہ اگرچہ اداکاراؤں کو وزن کم کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، تاہم جو خاتون اضافی وزن کے ساتھ بھی خود کو پرسکون محسوس کرتی ہے انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت نہیں۔

بھارتی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے اور بیٹے کے ناموں کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور بتایا کہ ان کے بیٹے کا نام سیف علی خان کی پسند پر رکھا گیا۔

اداکارہ حمل کے دوران 2016 میں—فوٹو: فاڈ اسٹوری
اداکارہ حمل کے دوران 2016 میں—فوٹو: فاڈ اسٹوری

کرینہ کپور نے بتایا کہ سیف علی خان کو جگجو فاتح تیمور پسند ہے، اسی وجہ سے انہوں نے بیٹے کا نام بھی یہی رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماں بننے کے بعد کرینا کپور کی پہلی فلم

اپنے نام کیے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ان کا نام یہی رکھا۔

حمل کے دوران بھی وہ ٹی وی پر نظر آتی تھیں،ان کا وزن 20 کلو سے زائد بڑھ چکا تھا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
حمل کے دوران بھی وہ ٹی وی پر نظر آتی تھیں،ان کا وزن 20 کلو سے زائد بڑھ چکا تھا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ کو روسی ناول نگار اینا کریننا بہت پسند ہے، وہ ان کی کتابیں پڑھتی رہتی ہیں اور ان کے نام سے متاثر ہوکر ہی میرا نام کرینہ رکھا، جو کہ روسی نام ہے۔

بچے کی پیدائش کے فورا بعد انہوں نے وزن کم کرنا شروع کیا—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
بچے کی پیدائش کے فورا بعد انہوں نے وزن کم کرنا شروع کیا—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

ساتھ انہوں نے بتایا کہ ان کے دادا کو بھی روس بہت پسند تھا۔

انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے بتایا کہ ان کی زندگی میں اگرچہ سیف علی خان کا بہت عمل دخل ہے، تاہم انہوں نے انہیں کافی آزادی اور خود مختاری دے رکھی ہے۔

اداکارہ کی جون 2018 کی تصویر—فوٹو: کرینہ کپور انسٹاگرام
اداکارہ کی جون 2018 کی تصویر—فوٹو: کرینہ کپور انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024