• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ویرات کوہلی کی فلم کا ٹیزر سامنے آنے کے باوجود کنفیوژن برقرار

شائع September 25, 2018
خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اہلیہ کی طرح اداکاری کے شعبے میں انٹری دیں گے—فوٹو: نیو انڈین ایکسپریس
خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اہلیہ کی طرح اداکاری کے شعبے میں انٹری دیں گے—فوٹو: نیو انڈین ایکسپریس

رواں ماہ 21 ستمبر کو بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ 10 سال بعد ایک اور نیا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

ویرات کوہلی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں کسی فلمی سپر ہیرو کی طرح اڑان بھرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔

تصویر میں جہاں ویرات کوہلی کو بلیو ٹی شرٹ اور جینز میں دکھایا گیا تھا، وہیں ان کے پس منظر میں کاروں کو تباہ ہوتے اور ان سے آگ کو بھڑکتے ہوئے بھی دکھایا گیا تھا۔

اپنی تصویر کے ساتھ انہوں نے ٹوئیٹ میں مزید لکھا تھا کہ ‘ٹریلر: دی مووی’ اور ساتھ ہی انہوں نے ایک ویب سائٹ کا لنک بھی دیا تھا، جسے کھولنے کے بعد ٹریلر کے بجائے ٹریلر ریلیز ہونے کی تاریخ 28 ستمبر 2018 لکھی نظر آ رہی تھی۔

تاہم اب انہوں نے اپنی آنے والی فلم یا اشتہار کا مختصر ٹیزر بھی جاری کردیا، تاہم کنفیوژن اب بھی برقرار ہے کہ وہ فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں یا وہ کسی ایکشن اشتہار میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

انتہائی مختصر ٹیزر میں انہیں بلیو جینز اور ٹی شرٹ میں آگ کے شہلوں میں جلتی کاروں کے سامنے سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویرات کوہلی پہلے بھی متعدد اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے نظر آتے ہیں اور وہ بھارتی ٹی وی چینلز کے مختلف انٹرٹینمنٹ پروگراموں میں بھی شرکت کرتے رہتے ہیں، اس لیے خیال کیا جا رہا کہ وہ اس بار اشتہار میں نہیں بلکہ کسی مختصر فلم میں نظر آئیں گے۔

اگرچہ خود ویرات کوہلی یا ان سے قریبی ذرائع نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی، تاہم ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر اور ٹیزر کو دیکھ کر یہ اندازا لگایا جا رہا ہے کہ وہ کسی فلم میں ہی ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اہلیہ کی طرح اداکار بننے کو تیار؟

علاوہ ازیں ان کی جانب سے ‘ٹریلر: دی مووی’ کا نام بتائے جانے سے بھی یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ کسی فلم میں ہی ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی ٹریلر: دی مووی کی ریلیز کی تاریخ 28 ستمبر بتائی ہے اور اسی دن ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی فلم ‘سوئی دھاگا’ بھی ریلیز ہوگی۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی اس وقت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیا کرکٹ کپ میں نہیں کھیل رہے۔

کرکٹ نہ کھیلنے اور سوشل میڈیا پر فلم کا پوسٹر اور ٹیزر شیئر کیے جانے پر ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں کہ انہیں کرکٹ کھیلنے کا وقت تو نہیں مگر فلموں میں اداکاری کے لیے بڑا وقت ہے۔

ساتھ ہی انہیں یہ طعنے بھی دیے جا رہے ہیں کہ ان کے پاس ملک کے لیے کھیلنے کا وقت نہیں، جب کہ انڈین پریمیئر لیگ (ائی پی ایل) میں وہ کھیلتے نظر آئیں گے۔

تاہم ویرات کوہلی نے تنقید کرنے والوں کو فی الحال کوئی جواب نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024