• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا چالاک فرنگی

شائع September 24, 2018

بولی وڈ کی جلد ریلیز ہونے والی سب سے بڑے فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے آخری ٹھگ عامر خان کا بھی موشن پوسٹر سامنے آگیا۔

اس فلم میں عامر خان نے فرنگی نامی کردار ادا کیا ہے۔

اس پوسٹر میں دکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان ایک گدھے پر سوار ہیں، جبکہ فلم ساز اور ساتھی اداکارہ کترینہ کیف نے ان کے کردار کو فلم کا سب سے چالاک ٹھگ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ عامر خان سے قبل اس فلم کے باقی کرداروں کے پوسٹرز بھی سامنے آئے۔

مزید پڑھیں: ’سب سے بڑا ٹھگ‘

امیتابھ بچن کو ان کے موشن پوسٹر کے ذریعے فلم کا سب سے بڑا ٹھگ قرار دیا، ان کے کردار کا نام خدا بخش ہوگا۔

جبکہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے فلم میں ظفیرہ نامی تیر باز لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔

کترینہ کیف فلم میں سریا نامی ڈانسر بنی ہیں۔

فلم کی ہدایات وجے کرشنا اچاریا دے رہے ہیں جبکہ اس کی پروڈکشن یش راج فلمز کے بینر تلے ہوگی۔

واضح رہے کہ ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی عامر خان کی اس نئی فلم کے بارے میں لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ اس کی کہانی مقبول ہولی وڈ فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ سے متاثر ہے۔

تاہم عامر خان نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'یہ فلم کسی بھی دوسری فلم سے متاثر نہیں، یہ ایک ایکشن ایڈونچر فلم ہے مگر اس کی کہانی کسی اور سے نہیں ملتی'۔

فلم رواں نومبر میں دیوالی کے موقع پرسینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024