• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بتی گل میٹر چالو کی سست رفتار کمائی

شائع September 23, 2018
فلم میں شاہد کپور وکیل کے کردار میں نظر آئے ہیں—اسکرین شاٹ
فلم میں شاہد کپور وکیل کے کردار میں نظر آئے ہیں—اسکرین شاٹ

بولی وڈ ہیرو شاہد کپور اور شردھا کپور کی سماجی مسئلے پر مبنی فلم ‘بتی گل میٹر چالو’ کو 21 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

اس فلم میں جہاں شاہد کپور اور شردھا کپور ایکشن میں نظر آئے ہیں، وہیں ان کے ساتھ یمی گوتم بھی اہم کردار میں نظر آئی ہیں۔

فلم کے ریلیز سے پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم اچھی کمائی کرنے میں کامیاب ہوگی، تاہم اس حوالے سے تمام توقعات غلط ثابت ہوئیں۔

بتی گل میٹر چالو نے ریلیز کے ابتدائی 2 دن میں 15 کروڑ روپے سے بھی کم کمائی کی، جس سے فلم کی ٹیم کو کافی مایوسی ہوئی۔

اگرچہ اس فلم کے ساتھ کسی بڑے اداکار یا بڑے بجٹ والی فلم ریلیز نہیں کی گئی، پھر بھی ‘بتی گل میٹر چالو’ کی سست رفتار کمائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد کپور کی یمی گوتم اور شردھا کپور کیساتھ ‘بتی گل میٹر چالو’

بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ‘بتی گل میٹر چالو’ نے ابتدائی 2 دن میں 14 کروڑ 72 لاکھ روپے بٹورے۔

فلم نے ریلیز کے پہلے دن 6 کروڑ 76 لاکھ جب کہ دوسرے دن 7 کروڑ 96 لاکھ روپے کمائے، یوں اس کی مجموعی کمائی لگ بھگ 15 کروڑ روپے بنی۔

شردھا کپور فلم میں شاہد کپور کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں—اسکرین شاٹ
شردھا کپور فلم میں شاہد کپور کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں—اسکرین شاٹ

اس فلم کے ساتھ ‘منٹو’ کو بھی ریلیز کیا گیا تھا، تاہم منٹو کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ اسے بھارت کے کئی شہروں کی سینماؤں میں دکھایا ہی نہیں گیا۔

مزید پڑھیں: شردھا کپور کی ’بتی گل میٹر چالو‘

خیال رہے کہ ‘بتی گل میٹر چالو’ کی کہانی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے غلیظ کاروبار اور ان کے کاروبار سے متاثر عوام کے گرد گھومتی ہے۔

شاہد کپور دوست کی خودکشی کے بعد وکالت کرتے نظر آتے ہیں—اسکرین شاٹ
شاہد کپور دوست کی خودکشی کے بعد وکالت کرتے نظر آتے ہیں—اسکرین شاٹ

فلم میں شاہد کپور ایک وکیل کے کردار میں نظر آئے ہیں جو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف قانونی جنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

’بتی گل میٹر چالو‘ میں یمی گوتم ایک وکیل کا کردار ادا کیا ہے جو شاہد کپور کے خلاف بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی قانونی جنگ کرتی نظر آئی ہیں۔

یمی گوتم بجلی کمپنیوں کی وکالت کرتی نظر آتی ہیں—اسکرین شاٹ
یمی گوتم بجلی کمپنیوں کی وکالت کرتی نظر آتی ہیں—اسکرین شاٹ

فلم کی ہدایات ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ جیسی کامیاب فلم کے ڈائریکٹر شری نارائن نے دی ہے۔

فلم کو پہلے 31 اگست کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اسے 21 ستمبر کو ریلیز کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024